اپ ڈیٹس
  • 337.00 انڈے فی درجن
  • 378.00 زندہ مرغی
  • 548.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.24 قیمت فروخت : 40.31
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.65 قیمت فروخت : 280.15
  • یورو قیمت خرید: 331.93 قیمت فروخت : 332.52
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 382.71 قیمت فروخت : 383.39
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.11 قیمت فروخت : 194.45
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 205.01 قیمت فروخت : 205.38
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.56 قیمت فروخت : 74.69
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.14 قیمت فروخت : 76.27
  • کویتی دینار قیمت خرید: 916.13 قیمت فروخت : 917.77
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 509900 دس گرام : 437200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 467405 دس گرام : 400764
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8943 دس گرام : 7675
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

’’میرے پاس کوئی انٹرویو کیلئے نہ آئے‘‘ اداکار راشد محمود یوٹیوبرزپر برہم

03 Feb 2026
03 Feb 2026

(ویب ڈیسک) پاکستان کے معروف اداکار راشد محمود نے یوٹیوبرز پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ان سے انٹرویو لینے کے لیے نہ آنے کی اپیل کردی۔

سوشل میڈیا پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے راشد محمود نے کہا کہ میں بہت دکھی دل سے گزارش کررہا ہوں، یوٹیوبر  سے گزارش کرتا ہوں جنہوں نے اپنے اپنے چینلز بنائے ہوئے ہیں، برائے مہربانی میرے پاس نہ آئیں، نہ مجھے انٹرویو کی ضرورت ہے اور نہ ہی مجھے آپ کی مدد کی ضرورت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اپنے ویوز کیلئے آپ مجھ سے گفتگو کچھ اور کرکے جاتے ہیں اور ہیڈنگز کچھ اور بنا دیتے ہیں، میرے وقار پر بات آگئی ہے، ایسا لگ رہا ہے مجھے فقیر بنا دیا گیا ہے، میں نے انٹرویو میں ایسا کچھ نہیں کہا، اگر کوئی ایسا کرے گا تو میں کیس کردوں گا۔

واضح رہے کہ چند روز قبل اداکار راشد محمود کی جانب سے اپنے سوشل اکاؤنٹ پر صحت سے متعلق ایک ویڈیو شیئر کی گئی تھی جس میں انہوں نے مہروں کی تکلیف کے حوالے سے اپنے مداحوں کو آگاہ کیا تھا جس کے بعد مختلف یوٹیوب چینلز کی جانب سے اداکار کا انٹرویو لیا گیا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے