اپ ڈیٹس
  • 337.00 انڈے فی درجن
  • 378.00 زندہ مرغی
  • 548.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.24 قیمت فروخت : 40.31
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.65 قیمت فروخت : 280.15
  • یورو قیمت خرید: 331.93 قیمت فروخت : 332.52
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 382.71 قیمت فروخت : 383.39
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.11 قیمت فروخت : 194.45
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 205.01 قیمت فروخت : 205.38
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.56 قیمت فروخت : 74.69
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.14 قیمت فروخت : 76.27
  • کویتی دینار قیمت خرید: 916.13 قیمت فروخت : 917.77
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 509900 دس گرام : 437200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 467405 دس گرام : 400764
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8943 دس گرام : 7675
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

سینئر اداکار عمران قریشی مالی حالات کا تذکرہ کرتے ہوئے آبدیدہ

03 Feb 2026
03 Feb 2026

(ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ سینئر اداکار عمران قریشی اپنے مالی مشکلات کو یاد کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے۔

حال ہی میں اداکار نے ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی زندگی کی تلخیوں پر گفتگو کی۔

میزبان کی جانب سے سوال کیا گیا کہ آپ کو زندگی میں کسی چیز پر افسوس ہے؟ جس پر اداکار نے اپنے مالی حالات کا تذکرہ کرتے ہوئے بتایا کہ میں بہت امیر گھر میں پیدا ہوا، کبھی غریبی دیکھی نہیں، میری والدہ نے ملکہ والی زندگی گزاری لیکن 20 سال پہلے وقت نے کروٹ لی اور معاشی طور پر حالات بہت برے ہوگئے، مجھے یہی افسوس تھا کہ میں اپنی والدہ کو سہولتیں دے سکوں۔

انہوں نے کہا کہ ایسا بھی ہوتا تھا کہ ہم سوچتے تھے کہ کھانے کا انتظام کیسے کیا جائے، اب حالات بہتر ہوگئے ہیں لیکن دکھ ہے کہ اب والدہ نہیں ہیں۔

سینئر اداکار نے مزید کہا کہ مالی حالات یہ ہوگئے تھے کہ میں جس دکان کا مالک تھا اسی دکان میں نوکری کرنے پر مجبور ہوگیا تھا، ایک کپڑے کی دکان میں بھی کام کیا جہاں مجھ سے شیشے بھی صاف کروائے گئے اور کھانے کے برتن بھی دھلوائے گئے جس پر میں بہت رویا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے