اپ ڈیٹس
  • 337.00 انڈے فی درجن
  • 378.00 زندہ مرغی
  • 548.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.24 قیمت فروخت : 40.31
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.65 قیمت فروخت : 280.15
  • یورو قیمت خرید: 331.93 قیمت فروخت : 332.52
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 382.71 قیمت فروخت : 383.39
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.11 قیمت فروخت : 194.45
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 205.01 قیمت فروخت : 205.38
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.56 قیمت فروخت : 74.69
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.14 قیمت فروخت : 76.27
  • کویتی دینار قیمت خرید: 916.13 قیمت فروخت : 917.77
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 509900 دس گرام : 437200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 467405 دس گرام : 400764
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8943 دس گرام : 7675
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

لاہورقلندرز کے سٹار کرکٹر ڈیوڈ ویسا پی ایس ایل 11 سے دستبردار

03 Feb 2026
03 Feb 2026

(ویب ڈیسک) لاہور قلندرز کی ٹیم نے تصدیق کی ہے کہ ان کے تجربہ کار آل راؤنڈر ڈیوڈ ویسا نجی مصروفیات اور خاندانی ذمہ داریوں کی وجہ سے پاکستان سپر لیگ سیزن 11 میں حصہ نہیں لیں گے۔

لاہور قلندرز کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ  ڈیوڈ ویسا نے گزشتہ سات سیزنز میں لاہور قلندرز کے ساتھ ایک مضبوط اور دیرپا تعلق قائم کیا ہے اور انہوں نے مستقبل میں دوبارہ پی ایس ایل میں واپسی کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔

اپنے بیان میں ڈیوڈ ویسا کا کہنا تھا کہ لاہور قلندرز کا حصہ بننا محض کرکٹ نہیں بلکہ ایک خاندان کا حصہ بننے جیسا ہے، ٹیم میں بھائی چارہ، مثبت ماحول اور ہر روز جذبے کے ساتھ کھیلنا اس فرنچائز کو خاص بناتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹیم اور شائقین کی جانب سے مجھے 'مرشد' کہلانا ہمیشہ یادگار رہے گا، میں ٹیم کے تمام افراد سے محبت اور احترام کا شکر گزار ہوں اور فخر محسوس کرتا ہوں کہ میری رہنمائی  اور موجودگی نے ٹیم کے سفر میں فرق ڈالا، میں مستقبل میں دوبارہ شامل ہونے اور ٹیم کی کامیابی میں حصہ ڈالنے کا منتظر ہوں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے