اپ ڈیٹس
  • 337.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 540.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.24 قیمت فروخت : 40.31
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.65 قیمت فروخت : 280.15
  • یورو قیمت خرید: 331.93 قیمت فروخت : 332.52
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 382.71 قیمت فروخت : 383.39
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.11 قیمت فروخت : 194.45
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 205.01 قیمت فروخت : 205.38
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.56 قیمت فروخت : 74.69
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.14 قیمت فروخت : 76.27
  • کویتی دینار قیمت خرید: 916.13 قیمت فروخت : 917.77
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 509900 دس گرام : 437200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 467405 دس گرام : 400764
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8943 دس گرام : 7675
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

فائیو جی کے دور میں بھی ہزاروں سرکاری سکول انٹرنیٹ سے محروم

02 Feb 2026
02 Feb 2026

(لاہور نیوز) فائیو جی ٹیکنالوجی کے دور میں بھی پنجاب کے ہزاروں سرکاری سکول بنیادی ڈیجیٹل سہولیات سے محروم ہیں۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق صوبے میں 17 ہزار سے زائد سرکاری سکولوں میں اب تک انٹرنیٹ کی سہولت دستیاب نہیں۔

پنجاب کے مجموعی طور پر 21 ہزار سرکاری سکولوں میں انٹرنیٹ کی سہولت موجود ہے، جبکہ صوبے کے صرف ساڑھے آٹھ ہزار سکولوں میں کمپیوٹر لیبز قائم کی جا سکی ہیں، تعلیمی سہولیات کی کمی کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جا سکتا ہے کہ محض 11 ہزار سکولوں میں لائبریریوں کی سہولت دستیاب ہے۔

سائنس کی عملی تعلیم کے حوالے سے بھی صورتحال تشویشناک ہے، پنجاب کے صرف 1 ہزار 300 سکولوں میں فزکس لیبارٹریز، 1 ہزار 348 سکولوں میں کیمسٹری لیبز جبکہ محض 1 ہزار 18 سکولوں میں بائیولوجی لیبز قائم ہیں، اس کے برعکس 4 ہزار سکولوں میں کمبائنڈ لیبز کی سہولت موجود ہے۔

جدید تدریسی ذرائع کے حوالے سے دیکھا جائے تو 3 ہزار سے زائد سکولوں میں ملٹی میڈیا سہولت فراہم کی گئی ہے، جبکہ صرف 2 ہزار 181 سکولوں میں سمارٹ بورڈز نصب ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے