اپ ڈیٹس
  • 337.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.27 قیمت فروخت : 40.34
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.70 قیمت فروخت : 280.20
  • یورو قیمت خرید: 333.72 قیمت فروخت : 334.32
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 384.97 قیمت فروخت : 385.66
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.99 قیمت فروخت : 196.34
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.97 قیمت فروخت : 207.34
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.82 قیمت فروخت : 1.82
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.17 قیمت فروخت : 76.31
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 550500 دس گرام : 472000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 504621 دس گرام : 432664
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 11730 دس گرام : 10068
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

فخر پاکستان، غیر معمولی ذہین بچی ارفع کریم کی آج سالگرہ منائی جا رہی ہے

02 Feb 2026
02 Feb 2026

(لاہور نیوز) آئی ٹی کے میدان میں پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن کرنے والی غیر معمولی ذہین بچی ارفع کریم رندھاوا کی آج سالگرہ منائی جا رہی ہے۔

محض 9 برس کی عمر میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کی دنیا میں تہلکہ مچا دینے والی ارفع کریم رندھاوا 2 فروری 1995ء کو فیصل آباد کے گاؤں رام دیوالی میں پیدا ہوئیں، انہوں  نے کمر عمری میں ہی سافٹ ویئر سرٹیفکیٹ حاصل کر کے عالمی شہرت حاصل کی۔

مائیکرو سافٹ کارپوریشن کی جانب سے ارفع کریم کو 2005ء میں مائیکرو سافٹ ایپلی کیشنز سرٹیفائیڈ سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا، مائیکرو سافٹ کمپنی کے مالک بل گیٹس  نے ارفع کریم کو خصوصی طور پر امریکا بلا کر ان سے ملاقات بھی کی۔

ارفع کریم  نے کم عمری میں ہی فاطمہ جناح گولڈ میڈل، سلام پاکستان یوتھ ایوارڈ اور صدارتی تمغہ حسن کارکردگی سمیت کئی اعزاز اپنے نام کئے، جنوری 2012ء میں اس وقت کے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی  نے ارفع کریم کے نام پر یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کرنے کی منظوری دی۔

ارفع کریم کے قابل ستائش اور عظیم کارنامے پر پنجاب حکومت کی جانب سے آئی ٹی ٹاور اور ان کے گاؤں کو ارفع کریم کے نام سے منسوب کیا گیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے