02 Feb 2026
(لاہور نیوز) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت کیساتھ میچ نہ کھیلنے کا فیصلہ بہت اچھا اور بروقت ہے۔
خواجہ آصف نے پروگرام ’’ٹو نائٹ ود ثمر عباس‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیغام دیا گیا ہے کرکٹ کی اس طرح کی مینجمنٹ قبول نہیں کی جائے گی، بھارت نے کھیل کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی۔
خواجہ آصف نے مزید کہا کہ بھارت کی وجہ سے کرکٹ جنٹل مین گیم نہیں رہی، بھارت نے آئی سی سی کو یرغمال بنا لیا ہے، کھیل کو کاروبار کی نذر نہیں ہونا چاہئے۔
