اپ ڈیٹس
  • 337.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.27 قیمت فروخت : 40.34
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.70 قیمت فروخت : 280.20
  • یورو قیمت خرید: 333.72 قیمت فروخت : 334.32
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 384.97 قیمت فروخت : 385.66
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.99 قیمت فروخت : 196.34
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.97 قیمت فروخت : 207.34
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.82 قیمت فروخت : 1.82
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.17 قیمت فروخت : 76.31
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 550500 دس گرام : 472000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 504621 دس گرام : 432664
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 11730 دس گرام : 10068
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

حکومت نے ملک مشکلات سے نکال کر ترقی کے راستے پر ڈال دیا، سعد رفیق

01 Feb 2026
01 Feb 2026

(لاہور نیوز) رہنما مسلم لیگ ن خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ حکومت نے ملک کو مشکلات سے نکال کر ترقی کے راستے پر ڈال دیا ہے۔

 

لاہور کے حلقے این اے 127 میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ حکومت نے ملک کو مشکلات سے نکال کر ترقی کے راستے پر ڈال دیا ہے، پاکستان مشکل حالات سے گزرتے ہوئے اب آسانی کی طرف جا رہا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ خارجہ اُمور پر پاکستان نے بہت کامیابیاں حاصل کی ہیں، وزیراعظم شہبازشریف نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا، دشمن معرکہ حق میں ناکامی کے بعد بلوچستان میں امن خراب کرنے کی کوشش کررہا ہے۔

رہنما مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہبازشریف نے 50کروڑ روپے حلقے کیلئے دیے ہیں، سیاسی مخالفین کے درمیان مکالمہ ہونا چاہیے، سیاسی کشمکش ختم تونہیں ہوسکتی لیکن اسے کم کرنا چاہیے۔

خواجہ سعد رفیق نے مزید کہا کہ بھارت سے جنگ جیت کر انہیں ناکوں چنے چبوائے، بلوچستان میں حملہ اسی دشمن نے کیا جو جنگ میں مار کھا چکا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے