(لاہور نیوز) بسنت پر سکیورٹی اور ضابطہ اخلاق پر پابندی یقینی بنانے کیلئے بسنت کے دنوں میں 9 ہزار سے زائد پولیس اہلکار ڈیوٹی پر تعینات ہونگے۔
بسنت کی تیاریوں کے سلسلے میں چھتیں کرائے پر دینے والے افراد کی تھانوں میں رجسٹریشن جاری ہے،بسنت کے مقررہ دنوں کے علاقے پتنگ بازی اور پتنگ سازی کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہو گئی۔
لاہورپولیس کے مطابق حفاظتی راڈ کے بغیر بسنت کے دنوں میں موٹرسائیکل چلانے والوں کے خلاف بھی کارروائی ہو گی،بسنت پر ہوائی فائرنگ، ہلڑ بازی اور شراب نوشی پربھی کارروائی ہوگی،اس کے علاوہ اسلحہ کی نمائش پر سخت کارروائی کی جائے گئی۔
لاہور پولیس آگاہی مہم کے سلسلے میں مختلف سٹیک ہولڈرز کے ساتھ ملاقاتیں بھی کر رہی ہے۔
دوسری طرف سی سی پی اولاہورنے بسنت کے لیےمختص چھتوں کے مالکان سے ایس او پیز پرعملدرآمد کے لیے شورٹی بانڈز لینے کا حکم دے دیا۔
سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کی زیرصدارت بسنت کے پُرامن انعقاد سے متعلق اجلاس ہوا ۔ جس میں بسنت کے محفوظ انعقاد کو یقینی بنانے کےلیے مختلف امور کا جائزہ لیا گیا۔ بلال صدیق کمیانہ نےاس موقع پر کہا کہ چھتوں پرگنجائش سے زائد افراد کی اجازت نہیں ہو گی۔
انہوں نے ہدایت کی کہ پنجاب ریگولیشن آف کائٹ فلائنگ ایکٹ 2025 پرمکمل عملدرآمد کرایا جائے،آج سے کوئی موٹر بائیک سیفٹی راڈ کے بغیر روڈ پر نہیں آنی چاہیے۔
سی سی پی او لاہورنےبسنت کے دوران مانیٹرنگ کے لیے پولیس ٹیمیں تشکیل دینے کی بھی ہدایت کرتے ہوئےکہا ہوائی فائرنگ، اسلحہ کی نمائش پر زیرو ٹالرنس ہے، خلاف ورزی پر بلا تفریق کارروائی کی جائے گی۔
