اپ ڈیٹس
  • 337.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.27 قیمت فروخت : 40.34
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.70 قیمت فروخت : 280.20
  • یورو قیمت خرید: 333.72 قیمت فروخت : 334.32
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 384.97 قیمت فروخت : 385.66
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.99 قیمت فروخت : 196.34
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.97 قیمت فروخت : 207.34
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.82 قیمت فروخت : 1.82
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.17 قیمت فروخت : 76.31
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 550500 دس گرام : 472000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 504621 دس گرام : 432664
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 11730 دس گرام : 10068
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

کورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے انتخابات: محمد اشفاق بلا مقابلہ صدر

31 Jan 2026
31 Jan 2026

(لاہورنیوز) کورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے انتخابات کا عمل مکمل ہو گیا جس میں محمد اشفاق صدر، محمد ہارون سیکرٹری منتخب ہوئے۔

 

اِسی طرح عمران احسان سینئر نائب صدر، شیخ زین العابدین نائب صدر، رانا بلال فنانس سیکرٹری، سلیمان اعوان انفارمیشن سیکرٹری اور اسد شاہ سیکرٹری ڈیجیٹل میڈیا منتخب ہوگئے ۔

صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری، پاکستان بار کونسل، پنجاب بار کونسل ، وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ ،وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ اور صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری سمیت دیگر وفاقی و صوبائی وزرا، بار کونسلز سمیت دیگر کی جانب سے مبارکباد اور نیک تمناوں کا اظہار کیا گیا۔

کورٹس جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے انتخابات میں لاہور ہائیکورٹ کے پریس روم میں منعقد ہوئے،الیکشن میں صدر سمیت تمام نشستوں پر امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہوئے، اِن کے مقابلے میں کسی امیدوار کے کاغذات جمع نہیں کروائے جس کے بعد الیکشن کمیٹی کے نتائج جاری کیے ۔

دوسری جانب وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل پیر مسعود چشتی، ممبر جوڈیشل کمیشن پاکستان احسن بھون، وائس چیئرمین اور چیئرمین ایگزیکٹو پنجاب بار کونسل صدر لاہور ہائی کورٹ بار آصف نسوانہ اور سیکرٹری لاہور ہائی کورٹ بار فرخ الیاس چیمہ، صدر لاہور بار ایسوسی ایشن عرفان حیات باجوہ اور پریس کلب کے بھی نو منتخب کابینہ کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ جمہوری انداز میں قیادت کا انتخاب خوش آئند ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ کورٹس رپورٹرز نے ہمیشہ صحافتی اقدار کو اپنایا امید ہے نو منتخب عہدیداران ،تنظیم کو مزید مضبوط بنائیں گے، کورٹس رپورٹرز عدالتی نظام اور عوام کے درمیان اہم پل کا کردار ادا کرتے ہیں، نومنتخب ٹیم سے صحافیوں کے مسائل کے حل اور معیارِ رپورٹنگ میں بہتری کی توقع ہے۔

کورٹ جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے انتخابات میں الیکشن کمیشن کے فرائض سینئر صحافی گل چمن شاہ، حبیب چوہان اور شاداب ریاض نے ادا کیے۔

انتخابات میں سینئر صحافی جلیل الرحمان، ساجد ضیا، ملک اشرف، ضیا الرحمان، فیصل خان، طارق خان، عارف ملک، شاکر اعوان، وقاص اعوان، ارشد علی، رائے شاہ نواز، نوید حیات، یاسر عباسی، حافظ عبد الرحمان، ریاض بھٹی ، شوکت سعید، رانا طارق محمود ، شہزادہ خالد، طلحہ قریشی، شبیر ظفر چودھری ، ناطق ریحان، ابوبکر، مستقیم نواز ،احسان احمد، سمیت 45سے زائد کورٹ رپورٹرز نے شرکت کی۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے