(لاہورنیوز) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ بھاٹی گیٹ واقعہ میں مریم نواز غلطی کا اعتراف کرچکیں، ذمہ داروں کو سزا ضرور ملے گی۔
دنیا نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ غلطی سب سے ہوتی ہے یہ واقعات نہیں ہونے چاہئیں، اتنی بڑی آبادی میں یہ واقعہ ہوجانا حکمرانوں کے لیے سوالیہ نشان ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ اِس واقعہ کو سی ایم سے قبول کیا اور معذرت بھی کی اور جو میٹنگ ہوئی اس میں تمام افسران کو لائیو ٹیلی کاسٹ نہیں ہونا چاہیے تھا، سی ایم نے یہ مانا کہ غلطی ہوئی اورجو بھی ذمہ دار ہے اس کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔
وزیر اطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ یہ آسان فیصلہ نہیں تھا کہ آپ پبلکلی اپنے تمام حقائق عوام کے سامنے رکھیں، وزیراعلیٰ پنجاب پرعزم تھیں کہ کوئی بات چھپانی نہیں ہے پوری بات عوام کے سامنے رکھنی ہے، مین ہولز چوری ہوتے ہیں رات کو نشئی ان کو چوری کرکے لے جاتے ہیں۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ کچھ دن پہلے سیف سٹی کے کیمرے سے ریکارڈ ہوا ہے، رکشہ ڈرائیور اپنی فیملی سمیت صبح 4 بجے کے قریب رکشہ لے کر آیا، اس نے لوہے کی چیزیں اٹھائیں اور لے گیا۔
اُن کا مزید کہنا تھا کہ اُس پر یہ فیصلہ ہوا ہے کہ ایک سٹینڈر مین ہول کوور بنایا جائے گا ، جس کو مارکیٹ میں بیچنے کی بالکل اجازت نہیں دی جائے گی، جو بیچے گا اور جو خریدے گا دونوں کو سزا ہوگی۔
