اپ ڈیٹس
  • 337.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.27 قیمت فروخت : 40.34
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.70 قیمت فروخت : 280.20
  • یورو قیمت خرید: 333.72 قیمت فروخت : 334.32
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 384.97 قیمت فروخت : 385.66
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.99 قیمت فروخت : 196.34
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.97 قیمت فروخت : 207.34
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.82 قیمت فروخت : 1.82
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.17 قیمت فروخت : 76.31
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 550500 دس گرام : 472000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 504621 دس گرام : 432664
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 11730 دس گرام : 10068
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

جولائی تا جنوری : ایف بی آر کو 372 ارب روپے کے ریونیو شارٹ فال کا سامنا

31 Jan 2026
31 Jan 2026

(لاہورنیوز) ایف بی آر رواں مالی سال جولائی 2025 سے جنوری 2026 تک 372 ارب روپے ہدف سے کم حاصل کر سکا۔

 

ایف بی آر کی دستاویز کے مطابق ایف بی آر 30 جنوری 2026 تک 986 ارب روپے ٹیکس وصول کر سکا، جنوری کیلئے ایف بی آر کا ہدف 1 ہزار 31 ارب روپے مقرر کیا گیا تھا، جنوری سے مارچ کے دوران سپر ٹیکس کی مد میں 200 ارب روپے کی وصولی متوقع ہے۔

دستاویز کے مطابق جولائی سے جنوری کے دوران ایف بی آر مجموعی طور پر 7 ہزار 147 ارب روپے جمع کر سکا، جنوری میں انکم ٹیکس کی مد میں 452 ارب روپے کی نسبت کلیکشن 465 ارب روپے رہی، سیلز ٹیکس کا ہدف 387 ارب روپے مختص تھا اور کلیکشن 352 ارب روپے تک رہی۔

اسی دوررانیہ میں کسٹمز ڈیوٹی کی مد میں ہدف 126 ارب روپے کا ہدف تھا مگر اب تک کلیکشن 107 ارب روپے جمع ہوسکے، فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں ٹارگٹ 65 ارب روپے جبکہ کلیکشن 61 ارب روپے تک رہی۔

جنوری کے دوران 47 ارب اور جولائی سے جنوری 340 ارب روپے ٹیکس ریفنڈز جاری کیے، گزشتہ مالی سال اسی عرصے کے دوران 314 ارب روپے کے ٹیکس ریفنڈز جاری کیے تھے، آئی ایم ایف سے مارچ 2026 تک 9917 ارب ٹیکس محصولات جمع کرنے کا معاہدہ ہے۔

ایف بی آر کو دو ماہ کی مدت میں مزید 2 ہزار 765 ارب روپے سے زائد اکٹھے کرنا ہوں گے، جولائی سے جنوری کیلئے ایف بی آر کا ہدف 7 ہزار 521 ارب روپے مختص کیا گیا تھا، گزشتہ مالی سال 2024-25 کے پہلے سات ماہ میں 6 ہزار 699 ارب روپے ٹیکس کلیکشن تھی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے