اپ ڈیٹس
  • 337.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.27 قیمت فروخت : 40.34
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.70 قیمت فروخت : 280.20
  • یورو قیمت خرید: 333.72 قیمت فروخت : 334.32
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 384.97 قیمت فروخت : 385.66
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.99 قیمت فروخت : 196.34
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.97 قیمت فروخت : 207.34
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.82 قیمت فروخت : 1.82
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.17 قیمت فروخت : 76.31
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 550500 دس گرام : 472000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 504621 دس گرام : 432664
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 11730 دس گرام : 10068
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب ایگری کلچر فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کا افتتاح، پورے ملک کی خدمت کرے گی: وزیراعظم

31 Jan 2026
31 Jan 2026

(لاہور نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے پنجاب ایگری کلچر فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کا افتتاح کر دیا اور کہا ہے کہ اس کی ڈرگ لیبارٹری پورے ملک کی خدمت کرے گی۔

وزیراعظم شہبازشریف اور وزیراعلیٰ مریم نواز کو افتتاح کے بعد لیبارٹری کے کام کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی جبکہ دستاویزی فلم میں وزیراعلیٰ مریم نواز کے اقدامات کا تفصیلی احاطہ بھی کیا گیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ زرعی مصنوعات، ادویات کی شفاف نگرانی کیلئے اتھارٹی کا قیام وقت کی ضرورت ہے ، امید ہے کہ  اتھارٹی خطے میں سینٹر آف ایکسیلنس بنے گی۔

وزیراعظم نے پنجاب میں اہم اقدامات پر وزیراعلیٰ مریم نواز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ شفافیت کو یقینی بنانے کیلئےجدید ٹیکنالوجی کا استعمال ہمارا عزم ہے، سائنسدانوں اورماہرین کی کاوشیں لائق تحسین ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کو ان اقدامات پر سلام پیش کرتا ہوں، فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی پنجاب ہی نہیں پورے ملک کی خدمت کیلئے بنائی گئی جبکہ جرائم کےخلاف ناقابل تردید ثبوت فراہم کرنےکیلئے فرانزک لیب کا جال بچھایا گیا ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ پنجاب ایگری کلچر فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کا قیام عوامی خدمت کا منہ بولتا ثبوت ہے، پنجاب ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن ہے اور صوبے میں ڈیجیٹل انقلاب کا آغاز ہوچکا ہے، میرٹ پرکسی صورت سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

مریم نواز شریف نے کہا کہ عوام کی خدمت ہمارا شعار ہے، جدید لیب نہ ہونےسے برآمد کنندہ اورصارف نقصان اٹھا رہے تھے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ سیٹلائٹ کرائم سین یونٹس کا دائرہ کار38 اضلاع تک پھیلا رہے ہیں، پی اے ایف ڈی اے 10 سال کی محنت کا ثمرہے، زرعی ملک ہونے کے باوجود ٹیسٹنگ لیب نہ ہونا لمحہ فکریہ تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے