31 Jan 2026
(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ کے مستقل ہونے والے 11 ججز آج اپنے عہدوں کا حلف اٹھائیں گے۔
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مستقل ہونے والے ججز سے ان کے عہدوں کا حلف لیں گی۔
مستقل ہونے والے ججز میں جسٹس حسن نواز مخدوم اور جسٹس ملک وقار حیدر اعوان شامل ہیں، اس کے علاوہ جسٹس سردار علی اکبر اور جسٹس احسن رضا کاظمی، جسٹس ملک جاوید اقبال وینس، جسٹس محمد جواد ظفر، جسٹس خالد اسحاق، جسٹس ملک اویس خالد اور جسٹس سلطان محمود بھی شامل ہیں۔
جسٹس تنویر احمد شیخ اور جسٹس عبہر گل خان بھی لاہور ہائیکورٹ کے مستقل ہونے والے ججز میں شامل ہیں۔
