31 Jan 2026
(لاہور نیوز) پاکستان کے معیاری چاول کی برآمدات زوال کا شکار ہو گئی۔
جولائی تا دسمبر چاول کی برآمدی مالیت میں 47 فیصد کمی آ گئی، گزشتہ سال کی پہلی ششماہی میں 2 ارب 96 کروڑ ڈالر سے زائد کے چاول برآمد ہوئے، رواں سال کی پہلی ششماہی میں صرف 1 ارب 88 کروڑ ڈالر کی برآمد ممکن ہوئی۔
افریقہ، آسیان ممالک، افغانستان اور آسٹریلیا کو چاول کی برآمدات میں کمی آئی، امریکا، نیوزی لینڈ، چین، برطانیہ اور یورپی یونین کو بھی برآمدات میں گراوٹ ریکارڈ کی گئی۔
حکومت نے چاول ایکسپورٹرز کو 30 ارب روپے کا ریلیف دینے کا فیصلہ کر لیا۔
