اپ ڈیٹس
  • 337.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.27 قیمت فروخت : 40.34
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.70 قیمت فروخت : 280.20
  • یورو قیمت خرید: 333.72 قیمت فروخت : 334.32
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 384.97 قیمت فروخت : 385.66
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.99 قیمت فروخت : 196.34
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.97 قیمت فروخت : 207.34
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.82 قیمت فروخت : 1.82
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.17 قیمت فروخت : 76.31
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 550500 دس گرام : 472000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 504621 دس گرام : 432664
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 11730 دس گرام : 10068
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

خاقان شاہنواز اور سبینہ سید شادی کے بندھن میں بندھ گئے، نکاح کی تصاویر وائرل

31 Jan 2026
31 Jan 2026

(ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز کے ابھرتے ہوئے اداکار خاقان شاہنواز اور اداکارہ سبینہ سید کے نکاح کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہیں۔

خاقان شاہنواز نے خود انسٹاگرام پر نکاح کے فوٹو شوٹ کی تصاویر پوسٹ کیں، جن کے ساتھ انہوں نے مختصر مگر بامعنی کیپشن ’بسم اللہ‘ تحریر کیا، تصاویر میں دونوں فنکاروں کو مسکراتے ہوئے اور خوشی کے رنگ میں ڈوبا دیکھا جا سکتا ہے، جس پر مداحوں نے محبت بھرے تبصرے بھی کیے۔

نکاح کی تقریب میں سبینہ سید نے کریم رنگ کا خوبصورت، کڑھائی سے آراستہ عروسی لباس زیب تن کیا، جو سادگی اور نفاست کا امتزاج تھا، جبکہ خاقان شاہنواز نے بھی اسی رنگت سے ہم آہنگ لباس منتخب کر کے جوڑے کو مزید دلکش بنا دیا۔

اس خصوصی موقع پر دونوں کے قریبی دوست اور اہلِ خانہ بھی شریک تھے، جنہوں نے اس یادگار لمحے کو کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کیا۔ تقریب کی تصاویر سامنے آنے کے بعد شوبز سے تعلق رکھنے والے ساتھی فنکاروں نے بھی جوڑے کو مبارک باد دی۔

اداکارہ کنزا ہاشمی، صبور علی اور حرا خان سمیت کئی معروف شخصیات نے تبصروں کے ذریعے نیک خواہشات کا اظہار کیا، جبکہ مداحوں کی جانب سے بھی مبارک باد اور دعاؤں کا سلسلہ جاری ہے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے