30 Jan 2026
(لاہور نیوز) این ڈی ایم اے کے نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر نے 31 جنوری سے 4 فروری کے دوران متوقع موسمی صورتحال کے حوالے سے ایڈوائزری جاری کر دی۔
این ڈی ایم اے کے مطابق پنجاب میں سرد اور خشک موسم متوقع جبکہ مری، گلیات اور پوٹھوہار میں 31 جنوری تا 3 فروری ہلکی بارش اور برفباری کا امکان ہے۔
این ڈی ایم اے تمام صورتحال اور ممکنہ خطرات کی پیشگی آگاہی سمیت متعلقہ اداروں تک ضروری معلومات کی فراہمی یقینی بنا رہا ہے۔
