اپ ڈیٹس
  • 337.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.27 قیمت فروخت : 40.34
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.70 قیمت فروخت : 280.20
  • یورو قیمت خرید: 333.72 قیمت فروخت : 334.32
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 384.97 قیمت فروخت : 385.66
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.99 قیمت فروخت : 196.34
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.97 قیمت فروخت : 207.34
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.82 قیمت فروخت : 1.82
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.17 قیمت فروخت : 76.31
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 550500 دس گرام : 472000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 504621 دس گرام : 432664
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 11730 دس گرام : 10068
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

نوشابہ بی بی کی شادی کتنے برس میں ہوئی؟اداکارہ نےسچ بتا دیا

30 Jan 2026
30 Jan 2026

(ویب ڈیسک)سینئر اداکارہ نوشابہ بی بی نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی شادی صرف 12 برس کی عمر میں ہوئی۔

حال ہی میں نوشابہ بی بی نے انٹرویو دیا جہاں میزبان کی جانب سے سوال کیا گیا کہ شوبز میں قدم رکھنے سے قبل آپ نے کوئی ملازمت کی؟ جس کے جواب میں سینئر اداکارہ نے کہا کہ وقت ہی نہیں ملا کیونکہ ان کی شادی 12 سال کی عمر میں ہوگئی تھی اور اسی سال ٹی وی میں کام کرنا شروع کردیا تھا۔

اپنی شادی سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ میں گڑیا اور اپنی سہلیوں کے ساتھ کھیل رہی تھی، مجھے پتا چلا کہ ہمارے گھر میں کسی کی شادی ہو رہی ہے، میں بھاگتی ہوئی آئی اور مجھے پکڑ کے بٹھا دیا گیا، اور لپ اسٹک (سرخی) لگا دی گئی، میں لپ اسٹک کی خوشی میں یہ بھول ہی گئی کہ میں نے کسی اور جگہ جانا ہے، لپ اسٹک میری کمزوری ہے۔

اداکارہ نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے یہ بھی کہا کہ جب شادی ہوگئی اور سب مہمان چلے گئے تو میں نے اپنی بڑی نند سے کہا کہ اب مجھے بھی اپنے گھر بھیج دو، اس وقت میرے شوہر  اور میری عمر میں 23 سال کا فرق تھا جب کہ  میں 14 سال کی عمر میں ماں بنی، پہلی اولاد بیٹا تھا اور میرے 3 بیٹے اور ایک بیٹی ہے۔

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے