اپ ڈیٹس
  • 337.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.27 قیمت فروخت : 40.34
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.70 قیمت فروخت : 280.20
  • یورو قیمت خرید: 333.72 قیمت فروخت : 334.32
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 384.97 قیمت فروخت : 385.66
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.99 قیمت فروخت : 196.34
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.97 قیمت فروخت : 207.34
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.82 قیمت فروخت : 1.82
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.17 قیمت فروخت : 76.31
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 550500 دس گرام : 472000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 504621 دس گرام : 432664
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 11730 دس گرام : 10068
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

شوہر بالی ووڈ اداکار اکشے کمار کی طرح محسوس ہوتے تھے: صاحبہ افضل

30 Jan 2026
30 Jan 2026

(ویب ڈیسک) شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صاحبہ افضل کا کہنا ہے کہ ایک وقت تھا جب وہ انہیں بالی ووڈ اداکار اکشے کمار کی طرح محسوس ہوتے تھے۔

 

حال ہی میں ایک نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے صاحبہ افضل نے اپنی اور ریمبو کی محبت کی کہانی سے متعلق دلچسپ انکشافات کیے اور کہا کہ انہیں ریمبو کی ظاہری شکل سے زیادہ ان کی عادات اور شخصیت نے متاثر کیا، ریمبو ایک پاکیزہ روح کے مالک تھے اور یہی خوبی انہیں سب سے زیادہ پسند تھی۔

صاحبہ افضل نے بتایا کہ وہ اکشے کمار کی بہت بڑی مداح رہی ہیں اور اسی وجہ سے انہیں ریمبو میں بھی اکشے کمار جیسی جھلک نظر آتی تھی، شادی سے قبل ریمبو ان کے لیے ’صاحبہ او صاحبہ‘ گنگناتے، پھول تحفے میں دیا کرتے تھے اور فلم ’ہاتھی میرے ساتھی‘ کی شوٹنگ کے دوران ایک موقع پر ان کی جان بھی بچائی۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ شادی کے بعد جیسے جیسے رشتہ مضبوط ہوتا گیا، ان کی ایک دوسرے کے لیے اہمیت بھی بڑھتی گئی، انہوں نے جذباتی انداز میں کہا کہ اب وہ موت سے ڈرتے ہیں اور زندگی کو ایک دوسرے کے بغیر تصور نہیں کر سکتے۔

صاحبہ افضل کے مطابق اگر یہ رشتہ مزید گہرا نہ ہوتا تو شاید وہ ایک دوسرے کو وقت کے ساتھ بھول جاتے مگر آج وہ زندگی کو ایک نئے شعور اور احساس کے ساتھ دیکھتے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے