اپ ڈیٹس
  • 337.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.27 قیمت فروخت : 40.34
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.70 قیمت فروخت : 280.20
  • یورو قیمت خرید: 333.72 قیمت فروخت : 334.32
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 384.97 قیمت فروخت : 385.66
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.99 قیمت فروخت : 196.34
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.97 قیمت فروخت : 207.34
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.82 قیمت فروخت : 1.82
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.17 قیمت فروخت : 76.31
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 550500 دس گرام : 472000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 504621 دس گرام : 432664
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 11730 دس گرام : 10068
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

لائبہ خان کے برائیڈل شاور کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

30 Jan 2026
30 Jan 2026

(ویب ڈیسک) پاکستانی اداکارہ لائبہ خان کے برائیڈل شاور کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل، جس کے بعد وہ ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئیں۔

معروف اداکارہ لائبہ خان نے چند روز قبل مدینہ منورہ میں نکاح کیا تھا جس کے بعد دعائے خیر کے ساتھ ان کی شادی کی تقریبات کا باقاعدہ آغاز ہوا، نکاح اور دعائے خیر کے بعد ڈھولکی کی تقریب بھی منعقد کی گئی تھی جن کی تصاویر پہلے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی تھیں۔

 

اب اداکارہ کے برائیڈل شاور کی تصاویر بھی مداحوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں، لائبہ خان نے یہ تقریب اپنی بہن اور قریبی دوستوں کے ہمراہ انجوائے کی جس کی جھلکیاں انہوں نے سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔

برائیڈل شاور کے لیے لائبہ خان نے شاندار بلیک فلور لینتھ میکسی کا انتخاب کیا جس کے نیٹ ٹاپ پر نفیس چمکدار سیکوئنز اور باریک موتیوں کا کام کیا گیا، انہوں نے اپنے لُک کو چمکتی ہوئی سلور ٹیاڑا، ہلکی جیولری، نرم نیوڈ میک اپ اور کھلے بالوں کے ساتھ مکمل کیا، تقریب میں ان کی بہن ایمان خان بھی بلیک لباس میں ہم رنگ نظر آئیں۔

واضح رہے کہ لائبہ خان پاکستان کی معروف ٹی وی اداکارہ ہیں اور انسٹاگرام پر ان کے فالوورز کی تعداد 37 لاکھ سے زائد ہے، ان کے مقبول ڈراموں میں کفارہ، آفت، آس پاس، ہمراہ  اور بیلگام شامل ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے