اپ ڈیٹس
  • 337.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.27 قیمت فروخت : 40.34
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.70 قیمت فروخت : 280.20
  • یورو قیمت خرید: 333.72 قیمت فروخت : 334.32
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 384.97 قیمت فروخت : 385.66
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.99 قیمت فروخت : 196.34
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.97 قیمت فروخت : 207.34
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.82 قیمت فروخت : 1.82
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.17 قیمت فروخت : 76.31
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 550500 دس گرام : 472000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 504621 دس گرام : 432664
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 11730 دس گرام : 10068
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

صوبائی وزیر اقلیتی امور کی سکھ میرج ایکٹ پر مؤثر اور فوری عملدرآمد کی ہدایت

29 Jan 2026
29 Jan 2026

(لاہور نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی اقلیت دوست پالیسیوں کا تسلسل جاری، جس کے تحت صوبائی وزیر اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑہ نے سکھ میرج ایکٹ پر مؤثر اور فوری عملدرآمد کا حکم دے دیا۔

صوبائی وزیر اقلیتی امور کی زیرِ صدارت سکھ میرج ایکٹ اور گرمکھی سکول سے متعلق ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں سکھ میرج ایکٹ کے تحت شادی کے رجسٹر ایک ہفتے کے اندر جاری کرنے کی ہدایت دی گئی، اجلاس میں تمام قانونی اور انتظامی مراحل ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے کے احکامات بھی دیے گئے۔

اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ اور فلاح کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کو سراہا گیا، اس موقع پر ہندو میرج رجسٹر کے اجرا کے عمل کو بھی تیز کرنے کی ہدایت کی گئی۔

صوبائی وزیر رمیش سنگھ اروڑہ نے کہا کہ لاہور میں سکھ خاندانوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہو رہا ہے جہاں اس وقت 100 سے زائد سکھ خاندان رہائش پذیر ہیں، اسی لیے لاہور میں گرمکھی سکول کی اشد ضرورت ہے، لاہور میں قائم کیا جانے والا گرمکھی سکول ایک کمیونٹی سینٹر کے طور پر بھی خدمات انجام دے گا۔

رمیش سنگھ اروڑہ کا کہنا تھا کہ جس طرح ننکانہ صاحب کا گرمکھی سکول بین الاقوامی سطح پر پذیرائی حاصل کر چکا ہے، اسی طرح لاہور کا گرمکھی سکول بھی عالمی سطح پر شناخت حاصل کرے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے