29 Jan 2026
(ویب ڈیسک) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) نے سنگل فیز میٹر کی بنیاد پر ڈیمانڈ نوٹس جمع کروانے والے صارفین کیلئے خوشخبری سنا دی۔
ذرائع کے مطابق کمپنی نے بتایا ہے کہ ستمبر تک جمع ہونے والے ڈیمانڈ نوٹسز پر میٹرز جاری کر دیئے گئے ہیں، اگست میں سٹاک کی کمی کے باعث سنگل فیز میٹرز پر نئے کنکشن روک دیئے گئے تھے، تاہم اب لیسکو نے ستمبر تک جمع ہونے والے نوٹسز پر میٹرز لگانے کا سلسلہ دوبارہ شروع کر دیا ہے۔
مزید برآں، اگست، ستمبر اور اکتوبر میں جمع ہونے والے ڈیمانڈ نوٹسز پر بھی میٹرز لگائے جائیں گے۔
کمپنی میں 35 ہزار سے زائد صارفین نے کنکشن کیلئے ڈیمانڈ نوٹس جمع کروائے تھے، جنہوں نے تقریباً 25 کروڑ روپے کی ادائیگی کر رکھی ہے۔
