اپ ڈیٹس
  • 337.00 انڈے فی درجن
  • 368.00 زندہ مرغی
  • 533.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.70 قیمت فروخت : 40.77
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.75 قیمت فروخت : 280.25
  • یورو قیمت خرید: 335.30 قیمت فروخت : 335.90
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 386.95 قیمت فروخت : 387.64
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.01 قیمت فروخت : 198.37
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.88 قیمت فروخت : 207.25
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.58 قیمت فروخت : 74.71
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.68 قیمت فروخت : 76.82
  • کویتی دینار قیمت خرید: 917.95 قیمت فروخت : 919.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 555000 دس گرام : 475800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 508746 دس گرام : 436147
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 12000 دس گرام : 10299
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

شاہراہوں پر پان تھوکنے والوں کے خلاف انفورسمنٹ کارروائیاں شروع کرنے کا فیصلہ

29 Jan 2026
29 Jan 2026

(لاہور نیوز) پان تھوکنے والوں کے خلاف بڑے کریک ڈاؤن کا فیصلہ کر لیا گیا۔

لاہور میں عوامی مقامات اور شاہراہوں پر پان تھوکنے کے بڑھتے رجحان کے پیش نظر لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے صفائی اور آگاہی مہم کے ساتھ ساتھ سخت انفورسمنٹ کا آغاز کر دیا۔

 لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے مطابق شہر بھر میں پان شاپس اور کمرشل مارکیٹس کے اطراف خصوصی صفائی کے انتظامات کئے جا رہے ہیں، واشنگ ٹیمیں مختلف علاقوں میں روڈ ڈیوائیڈرز، دکانوں اور دیواروں پر لگے پان کے داغ صاف کر رہی ہیں۔

مال روڈ، انارکلی، لبرٹی مارکیٹ، شادمان چوک، مزنگ چوک، گلشن راوی، کریم بلاک، لٹن روڈ، راوی ٹاؤن، ساندہ روڈ، گوالمنڈی، بھاٹی گیٹ، شالیمار ٹاؤن، ہربنس پورہ اور فتح گڑھ میں صفائی کے کام مکمل کر دیئے گئے ہیں۔

 لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو بابر دین  نے کہا کہ پان شاپس کے مالکان کو اپنی دکانوں کے باہر ڈسٹ بن رکھنے کی ہدایت بھی دی گئی ہے تاکہ شہری صاف اور صحت مند ماحول میں رہ سکیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے