اپ ڈیٹس
  • 337.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.31 قیمت فروخت : 40.38
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.70 قیمت فروخت : 280.20
  • یورو قیمت خرید: 335.44 قیمت فروخت : 336.04
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 385.90 قیمت فروخت : 386.59
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.39 قیمت فروخت : 195.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 205.61 قیمت فروخت : 205.97
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.83 قیمت فروخت : 1.83
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.59 قیمت فروخت : 74.72
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.17 قیمت فروخت : 76.31
  • کویتی دینار قیمت خرید: 917.05 قیمت فروخت : 918.69
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 533300 دس گرام : 457200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 488855 دس گرام : 419097
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 11317 دس گرام : 9713
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پاکستان چائنہ منرلز کوآپریشن فورم، شراکت داری مزید مضبوط بنانے پر زور

28 Jan 2026
28 Jan 2026

(لاہورنیوز) اسلام آباد میں پاکستان چائنہ منرلز کوآپریشن فورم کا انعقاد کیا گیا جس میں وفاقی وزیرِ پٹرولیم علی پرویز ملک اور وفاقی وزیرِ سرمایہ کاری بورڈ قیصر احمد شیخ نے خطاب کیا۔

 

وفاقی وزیرِ پٹرولیم علی پرویز ملک نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان اور چین کے تعلقات نئی بلندیوں کو چھو رہے ہیں اور دونوں ممالک توانائی کے شعبے میں بھی مل کر کام کر رہے ہیں، سی پیک خطے میں امن کی نوید لے کر آیا ہے جس کے ذریعے پاکستان میں روزگار کے مواقع بڑھے اور سرمایہ کاری میں اضافہ ہوا۔

علی پرویز ملک کا کہنا تھا کہ کان کنی کے شعبے میں چین کے تعاون سے ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی، پاکستان اور چین کے درمیان ایک غیرمتزلزل شراکت داری موجود ہے، جسے مزید مضبوط بنانے کے لیے مزید کمپنیوں کو بھی اس میں شامل کیا گیا ہے، توانائی اور انفرا سٹرکچر کے شعبوں میں دونوں ممالک کے درمیان گہرا تعاون ہے اور اب منرلز کے شعبے میں تعاون بھی غیر معمولی اہمیت اختیار کر چکا ہے۔

اس موقع پر وفاقی وزیرِ سرمایہ کاری بورڈ قیصر احمد شیخ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک چین دوستی لازوال اور گہری ہے اور دنیا چین کے ترقیاتی ماڈل کی معترف ہے، چین نے انسانی وسائل کی ترقی کے لیے قابلِ ذکر کام کیا ہے۔

قیصراحمد شیخ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں معدنیات کے وسیع ذخائر موجود ہیں اور ان معدنی خزانوں کو بروئے کار لانے کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے