اپ ڈیٹس
  • 337.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.31 قیمت فروخت : 40.38
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.70 قیمت فروخت : 280.20
  • یورو قیمت خرید: 335.44 قیمت فروخت : 336.04
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 385.90 قیمت فروخت : 386.59
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.39 قیمت فروخت : 195.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 205.61 قیمت فروخت : 205.97
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.83 قیمت فروخت : 1.83
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.59 قیمت فروخت : 74.72
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.17 قیمت فروخت : 76.31
  • کویتی دینار قیمت خرید: 917.05 قیمت فروخت : 918.69
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 533300 دس گرام : 457200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 488855 دس گرام : 419097
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 11317 دس گرام : 9713
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کیلئے درخواست پر حکام سے جواب طلب

28 Jan 2026
28 Jan 2026

لاہور: (محمد اشفاق) لاہور ہائیکورٹ نے 16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کیلئے درخواست پر سماعت کرتے ہوئے پی ٹی اے، وزارت قانون وانصاف سمیت دیگر سے جواب طلب کر لیا۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے آٹھویں جماعت کی طالبہ کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار عالیہ سلیم کی جانب سے شیزہ قریشی ایڈووکیٹ پیش ہوئیں۔

درخواست گزار بچی کی وکیل نے موقف اختیار کیا کہ سوشل میڈیا بچوں کی ذہنی، اخلاقی اور تعلیمی نشوونما پر منفی اثرات ڈال رہا ہے، درخواست میں ریاست کی ذمہ داری ہے وہ بچوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنائے۔

وکیل نے نکتہ اٹھایا کہ ٹک ٹاک سمیت دیگر سوشل میڈیا کا استعمال کمسن بچوں کی نفسیات پر برا اثرات ڈالتا ہے، سولہ سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی لگائی جائے۔

چیف جسٹس عالیہ نیلم نے قرار دیا کہ یہ حساس نوعیت کا معاملہ ہے، تمام فریقین جواب جمع کرائیں، یہ حکومت کا پالیسی میٹر بھی ہونا چاہیے، عدالت نے پی ٹی اے سمیت تمام فریقین کو 10 فروری تک شق وار جواب جمع کروانے کا حکم دے دیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے