اپ ڈیٹس
  • 337.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.31 قیمت فروخت : 40.38
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.70 قیمت فروخت : 280.20
  • یورو قیمت خرید: 335.44 قیمت فروخت : 336.04
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 385.90 قیمت فروخت : 386.59
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.39 قیمت فروخت : 195.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 205.61 قیمت فروخت : 205.97
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.83 قیمت فروخت : 1.83
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.59 قیمت فروخت : 74.72
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.17 قیمت فروخت : 76.31
  • کویتی دینار قیمت خرید: 917.05 قیمت فروخت : 918.69
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 533300 دس گرام : 457200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 488855 دس گرام : 419097
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 11317 دس گرام : 9713
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

سندر انڈسٹریل اسٹیٹ میں فائرنگ، 3 صنعتی ورکرز زخمی، 2 ملزمان گرفتار

28 Jan 2026
28 Jan 2026

(لاہور نیوز) رائیونڈ کے علاقے سندر انڈسٹریل اسٹیٹ میں فائرنگ اور تشدد کے واقعے میں تین صنعتی ورکرز زخمی ہو گئے۔

واقعے کے فوراً بعد سکیورٹی عملے  نے کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ میں ملوث دو ملزمان کو حراست میں  لے کر پولیس کے حوالے کر دیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق زخمی ورکرز کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے، جبکہ زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر  بتائی جا رہی ہے۔

پولیس کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک ورکر پر تشدد کیا جا رہا تھا اور دیگر ورکرز  نے بیچ بچاؤ کی کوشش کی، اس دوران ملزمان  نے فائرنگ اور حملہ کر دیا۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق ملزمان بلا اور عتیق  نے جاوید اقبال اور پرویز کی دائیں ٹانگ پر فائرنگ کی، جبکہ ملزم بگھی  نے دستی کلہاڑی کے وار سے حسین نامی شخص کو زخمی کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دیگر ملزمان ثقلین اور اشتیاق  نے بھی ڈنڈوں سے تشدد کیا، سندر سکیورٹی  نے فوری کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ میں ملوث دو افراد کو گرفتار کر لیا، جبکہ پولیس  نے مجموعی طور پر پانچ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

مقدمہ متاثرہ جاوید اقبال کے بھائی کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے، جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے