28 Jan 2026
(لاہور نیوز) شاہدرہ پولیس کا غیر قانونی پتنگ بازی اور خرید و فروخت کیخلاف کریک ڈاؤن، 27 ملزمان گرفتار کر لیے گئے۔
ایس پی سٹی کے مطابق ملزمان کو مختلف علاقوں سے پتنگ بازی اور اس کی خرید و فروخت کرنے پر گرفتار کیا گیا، ملزمان کے قبضہ سے لاکھوں مالیت کی 1250 تیار پتنگیں برآمد کی گئی ہیں، مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔
