اپ ڈیٹس
  • 337.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.31 قیمت فروخت : 40.38
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.70 قیمت فروخت : 280.20
  • یورو قیمت خرید: 335.44 قیمت فروخت : 336.04
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 385.90 قیمت فروخت : 386.59
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.39 قیمت فروخت : 195.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 205.61 قیمت فروخت : 205.97
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.83 قیمت فروخت : 1.83
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.59 قیمت فروخت : 74.72
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.17 قیمت فروخت : 76.31
  • کویتی دینار قیمت خرید: 917.05 قیمت فروخت : 918.69
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 533300 دس گرام : 457200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 488855 دس گرام : 419097
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 11317 دس گرام : 9713
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

شادباغ پولیس کی کارروائی، یونیسف کا چوری شدہ امدادی سامان برآمد، 5 ملزمان گرفتار

28 Jan 2026
28 Jan 2026

(لاہورنیوز) صوبائی دارالحکومت میں بچوں کے حقوق کے عالمی ادارے یونیسف کے سامان کی چوری، شادباغ پولیس نے بروقت کارروائی کے دوران 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے فوری کارروائی کا حکم دیا تھا جس پر پولیس نے کامیاب ریڈ کرکے عالمی ادارے کا چوری شدہ سامان برآمد کر لیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کا امدادی سامان برآمد ہوا جس میں کمبل، صابن، پلاسٹک کین، بورنگ میٹریل اور دیگر اہم آلات شامل ہیں۔

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے کامیاب کارروائی پر ایس ایچ او شادباغ زاہد حسین اور ان کی ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ امدادی سامان کی چوری جیسے جرائم ملکی بدنامی کا باعث بنتے ہیں، جن پر زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت سخت کارروائی کی جا رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس واردات میں ملوث دیگر کرداروں کو بھی جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے گا جبکہ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے