سٹیج پر چلنے والے گانوں پرپابندی کو بسنت سے نہ جوڑا جائے، عظمی بخاری کی وضاحت
(لاہور نیوز) وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ سٹیج پر چلنے والے گانوں پرپابندی کو بسنت سے نہ جوڑا جائے۔
دنیا نیوز کے پروگرام ’ آن دا فرنٹ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ بسنت ایک تہوار کا نام ہے، اس کو سیاست کا رنگ نہیں دینا چاہیے، ایسے تہوار تو غیر سیاسی رہنے چاہئیں۔
اُنہوں نے کہا کہ جن کی رجسٹریشن ہوئی صرف وہی پتنگ اورڈور فروخت کر سکتے ہیں، بسنت کے موقع پر سٹیج پر چلنے والے گانوں پر پابندی لگائی گئی ہے، گانوں کو بسنت کے ساتھ نہ جوڑا جائے، سٹیج پر چلنے والے گانوں پر پابندی لگائی گئی ہے، ان گانوں کو بسنت کے ساتھ نہ جوڑا جائے۔
وزیراطلاعات ونشریات کا کہنا تھا کہ 804 نمبر کو یہ چپل پر لکھ لیں ہمیں کیا اعتراض ہو گا، اِن کوغلط فہمی ہے موصوف کا نمبر 804 نہیں ہے، پتا نہیں انہوں نے کس کا نام 804 رکھا ہوا ہے۔
اینکر کامران شاہد سے سوال کیا کہ آپ پھر بتا دیں تاکہ تحریک انصاف والے پھر اِس نام کی پتنگیں اڑا لیں جس پر عظمیٰ بخاری نے مسکرا کر جواب دیا کیا میں اتنی پاگل دکھتی ہوں، اللہ کرے خیر سے یہ تہوار گزرے۔
