اپ ڈیٹس
  • 337.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.22 قیمت فروخت : 40.30
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.75 قیمت فروخت : 280.25
  • یورو قیمت خرید: 332.23 قیمت فروخت : 332.82
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 382.65 قیمت فروخت : 383.33
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.39 قیمت فروخت : 193.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.71 قیمت فروخت : 204.07
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.60 قیمت فروخت : 74.74
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.18 قیمت فروخت : 76.32
  • کویتی دینار قیمت خرید: 917.21 قیمت فروخت : 918.85
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 533900 دس گرام : 457700
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 489405 دس گرام : 419555
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 11992 دس گرام : 10292
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن (ترمیمی) بل 2025 منظور

27 Jan 2026
27 Jan 2026

(لاہور نیوز) پنجاب اسمبلی میں دی پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن (ترمیمی) بل 2025 منظور کر لیا گیا۔

بل کے تحت چیئرمین پی ایچ ای سی کی عمر کی حد 65 سال تک کرنے کی ترمیم منظور کرلی اور پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن ایکٹ 2014 میں ترمیم کی جائے گی، ترمیمی بل حکومتی رکن اسمبلی امجد علی جاوید نے پیش کیا تھا۔

امجد علی جاوید کا کہنا تھا چیئرمین پی ایچ ای سی کی عمر کے حوالے سے پہلے حد عمر موجود نہیں تھی، کوئی سو سال تک چیئرمین رہنا چاہے تو رہ سکتا ہے، اس وقت چیئرمین پی ایچ ای سی کی عمر 75 سال ہے، قدرت کا ایک نظام ہے وقت کے ساتھ ساتھ انسان کے اعضا کام کرنا چھوڑ دیتے ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ عمر کی قدغن لگائی جانی چاہیے کیوں کہ چیئرمین نے سارے سسٹم کو دیکھ کر فیصلے لینے ہوتے ہیں، کچھ لوگ اپنے آپ کو ناگزیر سمجھتے ہیں جبکہ قبرستاں ناگزیر لوگوں سے بھرے پڑے ہیں، سسٹم چلتا رہتا ہے۔

حکومتی رکن اسمبلی جس نے اتنے بڑے نظام کو چلانا ہے تو اس کے لیے عمر کی حد مقرر ہونی چاہیے، بڑے بڑے ٹیلنٹڈ جوان بھرے پڑے، ان کو موقع ملنا چاہیے، پی ایچ ای سی کا چیئرمین 65 سال سے اوپر نہیں ہونا چاہیے۔

بل پنجاب اسمبلی میں متفقہ رائے سے منظور ہوگیا، جب کہ حتمی منظوری گورنر پنجاب دیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے