اپ ڈیٹس
  • 337.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.22 قیمت فروخت : 40.30
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.75 قیمت فروخت : 280.25
  • یورو قیمت خرید: 332.23 قیمت فروخت : 332.82
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 382.65 قیمت فروخت : 383.33
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.39 قیمت فروخت : 193.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.71 قیمت فروخت : 204.07
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.60 قیمت فروخت : 74.74
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.18 قیمت فروخت : 76.32
  • کویتی دینار قیمت خرید: 917.21 قیمت فروخت : 918.85
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 533900 دس گرام : 457700
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 489405 دس گرام : 419555
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 11992 دس گرام : 10292
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب: سکولوں میں اے آئی استعمال لازمی قرار، پہلی بار وزرا کی بھی ٹریننگ

27 Jan 2026
27 Jan 2026

(لاہور نیوز) پنجاب کا نیا ڈیجیٹل دور، پنجاب کے سکولوں میں اے آئی استعمال لازمی قرار دے دیا گیا، ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ منسٹرز کی بھی اے آئی ٹریننگ ہوئی جبکہ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے خود لیڈ کیا۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف اور وزراء نے آفیشل ورکشاپ "ایمپاورنگ پنجاب ود اے آئی" میں شرکت کی، آفیشل ورکشاپ "ایمپاورنگ پنجاب ود اے آئی " کا باقاعدہ آغاز منسٹر کی حاضری سے کیا گیا۔

پنجاب کابینہ کے ارکان کو Gemini کے مفید استعمال پر بریفنگ دی گئی، گورننس اور پالیسی فریم ورک کی تشکیل کے اے آئی کے استعمال سے آگاہ کیا گیا۔

آپریشنل پالیسی سازی، شعبہ جاتی اصلاحات اور دیگر امور میں اے آئی معاونت پر گفتگو کی گئی، پالیسی سمری تجزیہ، سمری اور گوگل ٹولز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ مریم نواز  نے پنجاب کے سکولوں میں اے آئی استعمال لازمی قرار دے دیا اور پنجاب میں گوگل ٹیک ویلی ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن ایڈوائزری بورڈ قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

گوگل فار ایجوکیشن کے ماہرین نے شرکاء کو بریفنگ دی، پنجاب میں ٹیک ویلی گوگل فار ایجوکیشن کے پلیٹ فارم پر 3 ہزار اساتذہ کی ماسٹر ٹریننگ کی گئی۔

شرکا کو بتایا گیا کہ پنجاب میں سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں تین لاکھ سے زائد سٹوڈنٹس آئی ڈی قائم ہیں، پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے 2 لاکھ طلبہ اور دو ہزار ٹیچر کی ٹریننگ کی گئی ہے۔

اس موقع پر شرکاء کو بریف کیا گیا کہ ڈیجیٹل صحافت کے فروغ کے لئے دس آرگنائزیشن کے لئے ہزار سکالرشپس ہیں، گوگل ٹیم  نے 2026 کو یوتھ کا سال قرار دینے پر وزیر اعلیٰ مریم نواز کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ لاہور جیسا شہر نہیں دیکھا، یہ شہر تاریخ اور ثقافت کا امتزاج ہے۔

اس موقع پر مریم نواز  نے کہا کہ ڈیجیٹل ٹیکنالوجی سوچ اور کام کے طریقہ کار کو بدل سکتی ہے، مریم نواز شریف نے کہا کہ اصلاحات اور پالیسی سازی میں اے آئی کی معاونت ناگزیر ہے، اے آئی ٹولز کا ذمہ داری سے استعمال مثبت تبدیلیاں لا سکتا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے