27 Jan 2026
(ویب ڈیسک) بیرون ملک سے درآمد کی جانے والی گاڑیوں پر ڈیوٹی اور ٹیکسوں کے تعین میں مقامی ایجنٹس کا کردار ختم کر دیا گیا۔
شائع رپورٹ کے مطابق ایف بی آر نے درآمد کی جانے والی گاڑیوں کے حوالے سے کسٹمز جنرل آرڈر جاری کر دیا۔
اعلامیے کے مطابق اس فیصلے کا اطلاق یورپ سے درآمد کی جانے والی گاڑیوں پر ہو گا۔
اس سے پہلے استعمال شدہ گاڑیوں سمیت تمام گاڑیوں کی درآمد پر ڈیوٹی اور ٹیکسوں کا تعین مجاز مقامی ایجنٹوں کے ذریعے ہوتا تھا۔
