اپ ڈیٹس
  • 337.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.24 قیمت فروخت : 40.31
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.70 قیمت فروخت : 280.20
  • یورو قیمت خرید: 332.02 قیمت فروخت : 332.61
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 382.29 قیمت فروخت : 382.98
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.47 قیمت فروخت : 193.82
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.49 قیمت فروخت : 204.86
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.82 قیمت فروخت : 1.82
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.63 قیمت فروخت : 74.77
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.22 قیمت فروخت : 76.35
  • کویتی دینار قیمت خرید: 916.61 قیمت فروخت : 918.25
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 522300 دس گرام : 447800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 478772 دس گرام : 410480
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 10826 دس گرام : 9291
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

پہلی سے پانچویں جماعت تک سلیبس برقرار، تبدیلی پر مشاورت جاری

27 Jan 2026
27 Jan 2026

(ویب ڈیسک) وفاقی حکومت اور صوبوں کے درمیان پہلی سے پانچویں جماعت تک نصاب میں ممکنہ تبدیلی کے حوالے سے مشاورت کا عمل جاری ہے۔

حکام کے مطابق آئندہ تعلیمی سال میں نصاب میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی، جبکہ سلیبس میں تبدیلی کا اطلاق تعلیمی سال 2027-28 سے متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے صوبوں کو پانچویں جماعت تک موجودہ سلیبس کی طباعت جاری رکھنے کی پیشکش بھی کی ہے تاکہ طلبہ اور تعلیمی اداروں کو کسی فوری مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے، بعض صوبے وفاقی سطح پر تیار کردہ سلیبس میں جزوی ترامیم کے ساتھ اسے اپنانے کے خواہاں ہیں۔

دوسری جانب برٹش کونسل کے سلیبس پر بھی مشاورت جاری ہے، جس میں صوبے اپنی ضروریات کے مطابق چند تبدیلیاں کر کے نصاب اپنانے پر غور کر رہے ہیں۔

تعلیمی ماہرین کے مطابق نصاب میں کسی بھی قسم کی تبدیلی سے قبل تمام صوبوں اور سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کو یقینی بنانا ناگزیر ہے تاکہ یکساں اور معیاری تعلیمی نظام کو فروغ دیا جا سکے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے