اپ ڈیٹس
  • 337.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.24 قیمت فروخت : 40.31
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.70 قیمت فروخت : 280.20
  • یورو قیمت خرید: 332.02 قیمت فروخت : 332.61
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 382.29 قیمت فروخت : 382.98
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.47 قیمت فروخت : 193.82
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.49 قیمت فروخت : 204.86
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.82 قیمت فروخت : 1.82
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.63 قیمت فروخت : 74.77
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.22 قیمت فروخت : 76.35
  • کویتی دینار قیمت خرید: 916.61 قیمت فروخت : 918.25
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 522300 دس گرام : 447800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 478772 دس گرام : 410480
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 10826 دس گرام : 9291
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

اداکارہ ثروت گیلانی کا اپنی ناک کی سرجری کا حیران کن انکشاف

27 Jan 2026
27 Jan 2026

(ویب ڈیسک) پاکستان کی معروف اداکارہ ثروت گیلانی نے اپنی ناک کی سرجری سے متعلق حیران کن انکشاف کیا ہے ۔

باصلاحیت اداکارہ ثروت گیلانی کے ایک حالیہ انٹرویو نے سوشل میڈیا پر خوب ہلچل مچا دی۔

ثروت گیلانی جہاں اپنی اداکاری اور کردار پر خصوصی توجہ دیتی ہیں وہیں اپنی جلد اور فٹنس کا بھی بہت خیال رکھتی ہیں۔ ان کے مداح بھی سوشل میڈیا پر ان سے جڑے رہتے ہیں۔ یہی وجہ ہے ان کے چہرے کی شباہت میں آنے والی تبدیلی کو بھانپ گئے۔

ثروت گیلانی اپنے ایک وائرل ویڈیو کلپ میں بھی اسی تبدیلی پر بغیر لگی لپٹی رکھے تبادلہ خیال کرتی ہوئی نظر آتی ہیں۔

ادکارہ نے بتایا کہ انہوں نے کافی عرصہ پہلے ناک کی سرجری کروائی تھی لیکن اس کی وجہ محض خوبصورتی نہیں بلکہ ایک حادثہ تھا۔ ثروت گیلانی کے بقول کالج کے زمانے میں انہیں اکثر بے ہوشی طاری ہو جاتی تھی اور ایک روز وہ باتھ روم میں بے ہوش ہو کر سنک سے ٹکرا گئی تھیں۔

اداکارہ ثروت نے حادثے کو یاد کرتے ہوئے مزید بتایا کہ اس چوٹ لگنے کی وجہ سے ان کی ناک کی ہڈی شدید متاثر ہوئی اور وہ زخمی ہوگئی تھیں۔ ثروت گیلانی مزید تفصیل بتائی کہ جب انہیں ہوش آیا، تو ناک سے خون بہہ رہا تھا اور پورے کپڑوں پر پھیل گیا تھا۔

اداکارہ نے بتایا کہ ڈاکٹرز کے مشورے اور والدہ کے اصرار پر میں نے ہنگامی بنیادوں پر ناک کی سرجری کروائی تھی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اس کے بعد سے نہ صرف میرے اعتماد میں اضافہ ہوا بلکہ بار بار بے ہوش کا معاملہ بھی ختم ہوگیا۔

یاد رہے کہ یہ پہلی بار نہیں کہ جب ثروت گیلانی نے اپنی ذاتی زندگی کے مشکل پہلوؤں پر کھل کر بات کی ہو۔ اس سے قبل وہ ذہنی صحت اور اپنی نجی جدوجہد کے حوالے سے بھی اعترافات کرچکی ہیں جس پر انہیں کافی توجہ ملی تھی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے