26 Jan 2026
(لاہور نیوز)شہر کے مختلف علاقوں میں بارش کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا۔
گڑھی شاہو، بھاٹی چوک، لکشمی چوک، جوہر ٹاؤن اور کینال روڈ پر بارش ہوئی۔
میکلوڈ روڈ، اقبال ٹاؤن، منصورہ، وحدت روڈ، ماڈل ٹاؤن، نصیر آباد، فیصل ٹاؤن، گلبرگ اور کلمہ چوک میں بوندا باندی ہوئی۔
