شہرکی خبریں
حمزہ شہباز شریف کی میاں محمد طارق کی رہائشگاہ آمد، اہلیہ کے انتقال پر اظہار افسوس
26 Jan 2026
26 Jan 2026
(لاہور نیوز) سابق وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف کی سابق ڈپٹی میئر لاہور میاں محمد طارق کی رہائش گاہ آمد، حمزہ شہباز شریف نے میاں محمد طارق سے انکی اہلیہ کے انتقال پر اظہار افسوس کیا۔
سابق وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف نے سمن آباد کے علاقے رسول پارک میں میاں محمد طارق کے گھر پہنچے اور انہوں نے انکی اہلیہ مرحومہ کے درجات کی بلندی و مغفرت کے لیے فاتحہ خوانی کی۔
اس موقع پر حمزہ شہباز شریف ہمراہ مہر اشتیاق احمد، چودھری باقر حسین، میاں محمد آصف، عمیر تجمل بالی، میاں جلال طارق، ماجد بٹ اور قیصر شاہ سمیت دیگر بھی موجود تھے۔
