اپ ڈیٹس
  • 337.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.24 قیمت فروخت : 40.31
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.70 قیمت فروخت : 280.20
  • یورو قیمت خرید: 332.02 قیمت فروخت : 332.61
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 382.29 قیمت فروخت : 382.98
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.47 قیمت فروخت : 193.82
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.49 قیمت فروخت : 204.86
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.82 قیمت فروخت : 1.82
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.63 قیمت فروخت : 74.77
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.22 قیمت فروخت : 76.35
  • کویتی دینار قیمت خرید: 916.61 قیمت فروخت : 918.25
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 522300 دس گرام : 447800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 478772 دس گرام : 410480
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 10826 دس گرام : 9291
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

لاہور ہائیکورٹ: توہین عدالت کی درخواست پر سیکرٹری داخلہ سے جواب طلب

26 Jan 2026
26 Jan 2026

(لاہور نیوز) لاہور ہائی کورٹ نے شناختی کارڈ منسوخی کیس میں سیکرٹری داخلہ محمد خرم آغا کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست پر جواب طلب کر لیا۔

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس فاروق حیدر نے سیکرٹری داخلہ محمد خرم آغا کے خلاف دریا خان کی جانب سے انٹیلی جنس ایجنسیوں کی رپورٹ پر کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ (سی این آئی سی) کی منسوخی کے بعد افغان نژاد خاندان کی زیر التوا درخواست کا فیصلہ کرنے کے عدالتی حکم پر عمل درآمد نہ کرنے کی درخواست پر سماعت کی۔

عدالت میں اذان کے متاثرہ خاندان کی جانب سے چوہدری شعیب سلیم ایڈووکیٹ پیش ہوئے، عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتوں میں جواب طلب کر لیا ہے۔

درخواست گزار نے قبل ازیں رٹ پٹیشن نمبر 22039/2025 کے ذریعے LHC سے رجوع کیا تھا، جس میں انٹیلی جنس ایجنسیوں کی رپورٹ پر مبینہ طور پر افغان شہری ہونے کی وجہ سے اپنے خاندان کے CNICs کی منسوخی کو چیلنج کیا گیا تھا۔

عدالت نے اپنے حکم مورخہ 15 اپریل 2025 میں سیکرٹری وزارت داخلہ محمد خران آغا کو ہدایت کی تھی کہ درخواست گزار کی درخواست کو سماعت کا موقع فراہم کرنے کے بعد ترجیحی طور پر 30 دن کے اندر فیصلہ کیا جائے اور ساتھ ہی یہ بھی حکم دیا تھا کہ درخواست گزار کو اس دوران ہراساں نہ کیا جائے۔

درخواست گزار  نے موقف اختیار کیا کہ مقررہ مدت گزر جانے کے باوجود مدعا علیہ عدالت کی ہدایات پر عمل کرنے میں ناکام رہے، سی این آئی سی کی مسلسل منسوخی سے انہیں مشکلات پیش آ رہی ہیں، بشمول جائیداد کی خرید و فروخت، کاروبار کا انعقاد، بینکنگ لین دین سمیت دیگر قانونی مسائل کا سامنا ہے جبکہ متعدد بار مدعا علیہ کے دفتر کا دورہ کیا اور عدالتی حکم نامے کی مصدقہ کاپی فراہم کی تاہم کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔

درخواست گزار کے وکیل نے استدعا کی کہ عدالتی حکم پر عمل درآمد نہ کرنے پر سیکرٹری وزارت داخلہ کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے