25 Jan 2026
(لاہور نیوز) لاہور میں ناکہ نیو راوی پر مجاہد سکواڈ نے کارروائی کے دوران آتشی اسلحہ سپلائی کرنے والے 2 ڈیلروں کو گرفتار کر لیا۔
مجاہد سکواڈ نے نیو راوی پر ناکہ لگا کر جوانوں نے مشکوک گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا، جنہوں نے فوری طور پر فرار کی کوشش کی تاہم ناکہ پر موجود جوانوں نے آپسی کوآرڈینیشن سے فرار کی کوشش ناکام بنا دی۔
اسی دوران گاڑی کی چیکنگ پر 14 جدید آٹومیٹک رائفلیں، 9 پستول درجنوں گولیاں و میگزینز برآمد ہوئے، جس کے بعد ملزموں کو گرفتار کر لیا گیا، پولیس کے مطابق گرفتار فیاض ،شاکر کو اسلحہ سمیت مزید کارروائی کیلئے تھانہ شاہدرہ ٹاؤن کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
