اپ ڈیٹس
  • 337.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.22 قیمت فروخت : 40.30
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.75 قیمت فروخت : 280.25
  • یورو قیمت خرید: 332.23 قیمت فروخت : 332.82
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 382.65 قیمت فروخت : 383.33
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.39 قیمت فروخت : 193.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.71 قیمت فروخت : 204.07
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.60 قیمت فروخت : 74.74
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.18 قیمت فروخت : 76.32
  • کویتی دینار قیمت خرید: 917.21 قیمت فروخت : 918.85
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 533900 دس گرام : 457700
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 489405 دس گرام : 419555
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 11992 دس گرام : 10292
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

سابق مشہور کرکٹر کا بیٹا گھریلو ملازمہ سے جنسی زیادتی کے الزام میں گرفتار، مقدمہ درج

25 Jan 2026
25 Jan 2026

(لاہور نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق مشہور لیگ سپنر کے بیٹے پر گھریلو ملازمہ نے جنسی زیادتی کا الزام عائد کرتے ہوئے ایف آئی آر درج کرا دی اور پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

لاہور کے تھانہ برکی میں درج ایف آئی آر میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ برکی کے علاقے میں رہائش پذیر سابق فرسٹ کلاس کرکٹر سلمان قادر نے گھریلو ملازمہ کو اپنے فارم ہاؤس لے جا کر جنسی درندگی کا نشانہ بنا ڈالا۔

پولیس کو ملازمہ نے بتایا کہ سلمان قادر نے ان کو کام پر جلدی بلایا، جس پر وہ نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے مین گیٹ پر آگئی، جہاں سے انہیں گاڑی میں بٹھا کر اپنے فارم ہاؤس لے گیا جہاں ملزم نے ملازمہ کے ساتھ زبردستی جنسی زیادتی کی۔

پولیس نے بتایا کہ متاثرہ لڑکی نے تھانہ برکی میں اندارج مقدمہ کی درخواست دی جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

پولیس نے بتایا کہ ایس پی کینٹ کی ہدایت پر ایس ایچ او برکی عمران نوازنے 15 کی کال پر فوری ایکشن لیا۔

ایس پی کینٹ اخلاق اللہ تارڑ نے بتایا کہ 21 سالہ گھریلو ملازمہ کے ساتھ زیادتی کرنے والے ملزم سلمان قادر کو گرفتار کرلیا ہے جس نے ملازمہ کو گھر سے کام کے بہانے بلایا اور ورغلا پھسلا کر اپنے فارم ہاؤس پر لے گیا اور زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

انہوں نے بتایا کہ متاثرہ خاتون کی مدعیت میں ملزم سلمان قادر کے خلاف فوری مقدمہ درج کرلیا گیا اور خواتین کا جنسی استحصال کرنے والوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے