اپ ڈیٹس
  • 337.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.22 قیمت فروخت : 40.30
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.75 قیمت فروخت : 280.25
  • یورو قیمت خرید: 332.23 قیمت فروخت : 332.82
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 382.65 قیمت فروخت : 383.33
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.39 قیمت فروخت : 193.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.71 قیمت فروخت : 204.07
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.60 قیمت فروخت : 74.74
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.18 قیمت فروخت : 76.32
  • کویتی دینار قیمت خرید: 917.21 قیمت فروخت : 918.85
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 533900 دس گرام : 457700
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 489405 دس گرام : 419555
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 11992 دس گرام : 10292
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

شاہدرہ:پتنگوں کی غیر قانونی خرید و فروخت کرنیوالے دو ملزمان گرفتار

25 Jan 2026
25 Jan 2026

(لاہور نیوز) شاہدرہ پولیس کی کارروائی، پتنگوں کی غیر قانونی خرید و فروخت کرنے والے دو ملزمان گرفتار کرلیے۔

ایس پی سٹی بلال احمد نے بتایا کہ شاہدرہ پولیس نے دوران کارروائی خفیہ اطلاع پر پتنگ بازی کا سامان لے جانے پر اسامہ اور وہاب کو گرفتار کیا ، ایس ایچ او خرم شہزاد کی سربراہی میں کارروائی عمل میں لائی گئی۔

ملزمان کے قبضہ سے لاکھوں مالیت کی 1200  تیار پتنگیں اور  کیمیکل ڈور کی 20 چرخیاں برآمد کرکے مقدمات درج کر لیے گئے ہیں، ملزمان پابندی کے باوجود غیر قانونی طور پر پتنگیں منگوا رہے تھے۔

ملزمان پتنگوں کی ترسیل کے لیے لوکل ٹرانسپورٹ اور پلاسٹک کے توڑوں کا استعمال کرتے تھے، حکومت کی جانب سے جاری کردہ شیڈول سے قبل پتنگ بازی اور اس کی خرید فروخت کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ایس پی سٹی بلال احمد نے پتنگ بازی کے خلاف کامیاب کارروائی پر ایس ایچ او شاہدرہ خرم شہزاد سمیت ٹیم کو شاباش دی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے