اپ ڈیٹس
  • 337.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.22 قیمت فروخت : 40.30
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.75 قیمت فروخت : 280.25
  • یورو قیمت خرید: 332.23 قیمت فروخت : 332.82
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 382.65 قیمت فروخت : 383.33
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.39 قیمت فروخت : 193.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.71 قیمت فروخت : 204.07
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.60 قیمت فروخت : 74.74
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.18 قیمت فروخت : 76.32
  • کویتی دینار قیمت خرید: 917.21 قیمت فروخت : 918.85
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 533900 دس گرام : 457700
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 489405 دس گرام : 419555
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 11992 دس گرام : 10292
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پاکستانی کرکٹرز سےکروڑوں کا فراڈمعاملہ ، کھلاڑیوں کاموقف سامنے آگیا

23 Jan 2026
23 Jan 2026

(ویب ڈیسک)پاکستان کے سابق اور موجودہ کرکٹرز سے جڑی مبینہ فراڈ کی خبروں پر کھلاڑیوں کا اہم بیان سامنے آگیا ہے۔

پاکستانی کھلاڑیوں نے اپنی صفائی پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے ایک کمپنی میں باقاعدہ سرمایہ کاری کی تھی اور اب تک ان کے ساتھ کسی دھوکے کا سامنا نہیں ہوا۔کھلاڑیوں کے مطابق کمپنی مسلسل رابطے میں ہے اور مارچ تک تمام ادائیگیاں مکمل کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے، جبکہ اب تک صرف دو چیک واپس آئے ہیں۔

 

 

 

 

کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ اس معاملے پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے بھی ان سے رابطہ کیا تھا، جس پر انہیں آگاہ کیا گیا کہ فی الحال کسی قسم کا بڑا مسئلہ سامنے نہیں آیا اور اگر کوئی پیش رفت ہوئی تو فوری طور پر اطلاع دی جائے گی۔ بعد ازاں کھلاڑیوں نے چیئرمین پی سی بی کو یہ بھی بتایا کہ کمپنی نے مارچ تک واجبات کلیئر کرنے کا وعدہ کیا ہے اور اس کا مالک دبئی میں مقیم ہے جو مسلسل ان سے رابطے میں ہے۔

دوسری جانب اس سے قبل سامنے آنے والی اطلاعات میں کہا گیا تھا کہ مبینہ فراڈ سے متعلق کرکٹرز نے کسی پلیٹ فارم پر باضابطہ شکایت درج نہیں کرائی اور نہ ہی اس معاملے کو حل کروانے کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ سے رجوع کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق بعض کھلاڑیوں نے ایک سابق کپتان کی مثال کو سامنے رکھتے ہوئے ایک کاروباری شخصیت کے ساتھ سرمایہ کاری کی، جبکہ موجودہ کرکٹرز میں بھی سابق اور موجودہ کپتانوں کے نام شامل بتائے گئے ہیں۔ اطلاعات میں یہ بھی کہا گیا کہ کچھ کھلاڑیوں نے براہِ راست اس کاروباری شخص کے ساتھ رقم لگائی اور غیر معمولی منافع کے حصول کی امید میں کروڑوں روپے مبینہ طور پر فراہم کیے گئے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے