اپ ڈیٹس
  • 337.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.22 قیمت فروخت : 40.30
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.75 قیمت فروخت : 280.25
  • یورو قیمت خرید: 332.23 قیمت فروخت : 332.82
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 382.65 قیمت فروخت : 383.33
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.39 قیمت فروخت : 193.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.71 قیمت فروخت : 204.07
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.60 قیمت فروخت : 74.74
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.18 قیمت فروخت : 76.32
  • کویتی دینار قیمت خرید: 917.21 قیمت فروخت : 918.85
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 533900 دس گرام : 457700
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 489405 دس گرام : 419555
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 11992 دس گرام : 10292
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

سولر پینلز کی قیمتوں میں اچانک بڑا اضافہ، صارفین پریشان

23 Jan 2026
23 Jan 2026

(ویب ڈیسک) ملک بھر میں سولر پینل پلیٹس کی قیمتوں میں اچانک نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق سولر پینلز کی قیمت میں 10 روپے فی واٹ کے حساب سے اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد قیمت 30 روپے فی واٹ سے بڑھ کر 40 روپے فی واٹ تک جا پہنچی ہے۔

قیمتوں میں اضافے کے باعث سولر سسٹمز کی مجموعی لاگت میں بھی نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس سے ایک مکمل سولر سسٹم کی قیمت میں 2 لاکھ روپے تک اضافہ ہو گیا ہے۔

نئے نرخ نامے کے مطابق مارکیٹ میں 5 کلوواٹ آن گرڈ سولر سسٹم کی قیمت 6 لاکھ 50 ہزار روپے، 7 کلوواٹ سسٹم کی قیمت 7 لاکھ 50 ہزار روپے، 10 کلوواٹ سسٹم کی قیمت 11 لاکھ روپے، 12 کلوواٹ سسٹم کی قیمت 12 لاکھ 50 ہزار روپے جبکہ 15 کلوواٹ آن گرڈ سسٹم کی قیمت 15 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ قیمتیں آن گرڈ سولر سسٹمز کی بنیاد پر طے کی گئی ہیں، جبکہ ہائبرڈ سولر سسٹم لگوانے کے خواہشمند صارفین کو بیٹریوں کی مد میں اضافی رقم ادا کرنا ہو گی، جس سے لاگت مزید بڑھ جاتی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے