اپ ڈیٹس
  • 337.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.22 قیمت فروخت : 40.30
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.75 قیمت فروخت : 280.25
  • یورو قیمت خرید: 332.23 قیمت فروخت : 332.82
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 382.65 قیمت فروخت : 383.33
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.39 قیمت فروخت : 193.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.71 قیمت فروخت : 204.07
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.60 قیمت فروخت : 74.74
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.18 قیمت فروخت : 76.32
  • کویتی دینار قیمت خرید: 917.21 قیمت فروخت : 918.85
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 533900 دس گرام : 457700
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 489405 دس گرام : 419555
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 11992 دس گرام : 10292
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ہاکی ورلڈ کپ 2026 کوالیفائرز کے شیڈول کا اعلان

23 Jan 2026
23 Jan 2026

(ویب ڈیسک) انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے ہاکی ورلڈ کپ 2026ء کوالیفائرز کے شیڈول کا اعلان کر دیا ، جنہیں مصر، بھارت اور چلی میں منعقد کیا جائے گا۔

چلی میں مینز اور ویمنز دونوں کے ایونٹس ہوں گے، بھارت میں صرف ویمنز جبکہ مصر میں مینز کا کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلا جائے گا۔

پاکستان ہاکی ٹیم مصر کے اسماعیلیہ میں یکم سے 7 مارچ تک ہونے والے مینز کوالیفائنگ راؤنڈ میں شرکت کرے گی۔ پاکستان کے گروپ میں چین، ملائیشیا اور آسٹریا شامل ہیں۔

یکم مارچ کو پاکستان چین، 2 مارچ کو ملائیشیا اور 4 مارچ کو آسٹریا کے خلاف میدان میں اترے گی۔ پاکستان کے علاوہ انگلینڈ، جاپان، امریکا اور دیگر ٹیمیں بھی اس راؤنڈ میں شریک ہوں گی۔

مردوں کے دونوں کوالیفائرز میں تین، تین ٹیمیں ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کریں گی، جبکہ چوتھی پوزیشن کی ٹیم بھی ہاکی ورلڈ کپ 2026 کے لیے کوالیفائی کر جائے گی۔

ہاکی ورلڈ کپ اگست 2026 میں بیلجئم اور نیدرلینڈز میں منعقد ہوگا، جس میں کل 16 ٹیمیں حصہ لیں گی۔ میزبان ممالک نیدرلینڈز اور بیلجئم پہلے ہی ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کر چکے ہیں۔

یہ کوالیفائرز نوجوان اور تجربہ کار کھلاڑیوں کیلئے عالمی سطح پر اپنی صلاحیتیں دکھانے کا موقع فراہم کریں گے، جبکہ پاکستان کیلئے یہ ایونٹ عالمی ہاکی میں اپنی پوزیشن مضبوط کرنے اور ورلڈ کپ کیلئے تیاری کا اہم مرحلہ ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے