اپ ڈیٹس
  • 337.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.24 قیمت فروخت : 40.31
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.70 قیمت فروخت : 280.20
  • یورو قیمت خرید: 332.02 قیمت فروخت : 332.61
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 382.29 قیمت فروخت : 382.98
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.47 قیمت فروخت : 193.82
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.49 قیمت فروخت : 204.86
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.82 قیمت فروخت : 1.82
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.63 قیمت فروخت : 74.77
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.22 قیمت فروخت : 76.35
  • کویتی دینار قیمت خرید: 916.61 قیمت فروخت : 918.25
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 522300 دس گرام : 447800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 478772 دس گرام : 410480
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 10826 دس گرام : 9291
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام: گھروں کی توسیع کیلئے بلاسود قرضوں کے اجرا کی منظوری

23 Jan 2026
23 Jan 2026

(لاہورنیوز) وزیر اعلیٰ مریم نواز دا پنجاب لئی سونئڑا تحفہ--سانجھے چُلھے--- سانجھے ویہڑے تے اپنی چھت وی سانجھی۔

پنجاب نے صدیوں پرانی روایت 'جوائنٹ فیملی سسٹم' کو برقرار رکھنے اور سماجی  ترقی و ہم آہنگی کے لیے ایک انقلابی پیکج تیار کر لیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے انقلابی پروگرام اپنی چھت، اپنا گھر' کا دائرہ کار وسیع کر کے اسے جوائنٹ فیملیز تک بڑھا دیا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس منعقد ہوا، جس میں سیکرٹری ہاؤسنگ اور ڈی جی پھاٹا نے پراجیکٹ سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔

  پراجیکٹ کے تحت پنجاب کی جوائنٹ فیملیز کو اپنے گھر کی توسیع کے لیے اپنی چھت اپنا گھر کے تحت بلاسود اور بالکل آسان اقساط پر قرض ملے گا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے گھروں کی توسیع کے بلاسود قرضوں کے اجرا کی منظوری دے دی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے جون 2026 ء تک ایک لاکھ 60 ہزار گھر بنانے کا بڑا ہدف دے دیا۔ پنجاب میں جن کے پاس زمین نہیں ان کو زمین بھی ملے گی اور گھر بنانے کے لیے بلا سود اور آسان قرض بھی ۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے اپنی زمین، اپنا گھر کے 1534 پلاٹوں کی الاٹمنٹ کی منظوری دے دی۔ پہلے مرحلے میں جہلم میں 194، قصور129، فیصل آباد میں 84 اور لودھراں میں 59 پلاٹ بذریعہ قرعہ اندازی دیئے جائیں گے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے اپنی زمین، اپنا گھر کے پلاٹوں کی جلد از جلد قرعہ اندازی کے لئے اقدامات کی ہدایت کی ہے۔  وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا اپنی چھت، اپنا گھر پراجیکٹ کے فنڈز بڑھانے کے لئے اقدامات کا حکم بھی دیا۔  

اجلاس کے دوران بریفنگ میں بتایا گیا کہ اپنی چھت، اپنا گھر پراجیکٹ کے تحت پنجاب بھر میں 67197 گھر آباد ہوچکے ہیں، پنجاب بھر میں 53843 مکان زیر تعمیر ہیں، پراجیکٹ کے تحت 164 ارب 66کروڑ روپے کے تاریخی قرضوں کا اجراء کیا گیا ہے جس میں ریکوری کی شرح99 فیصد ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی اپنی چھت،اپنا گھر کے تحت دوسری قسط بھی جلد از جلد ادا کرنے اور اپنی چھت،اپنا گھر کے صارفین کے انتقال کی صورت میں پالیسی مرتب کرنے کی ہدایت کی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے