اپ ڈیٹس
  • 337.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.22 قیمت فروخت : 40.30
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.75 قیمت فروخت : 280.25
  • یورو قیمت خرید: 332.23 قیمت فروخت : 332.82
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 382.65 قیمت فروخت : 383.33
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.39 قیمت فروخت : 193.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.71 قیمت فروخت : 204.07
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.60 قیمت فروخت : 74.74
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.18 قیمت فروخت : 76.32
  • کویتی دینار قیمت خرید: 917.21 قیمت فروخت : 918.85
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 533900 دس گرام : 457700
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 489405 دس گرام : 419555
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 11992 دس گرام : 10292
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

صدر فیفا جیانی انفنٹینو کا فٹبال کے فروغ کیلئے دورہ پاکستان کا اعلان

23 Jan 2026
23 Jan 2026

(ویب ڈیسک) فٹ بال کی بین الاقوامی تنظیم فیفا کے صدر جیانی انفنٹینو نے فٹ بال کے کھیل کے فروغ کے لیے جلد پاکستان کا دورہ کرنے کا اعلان کر دیا۔

صدر فیفا جیانی نے ڈیووس میں ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ میں نے وزیراعظم شہباز شریف سے بھی پاکستان آنے کا وعدہ کیا تھا، میں جلد پاکستان آؤں گا۔

جیانی انفٹینو کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان فٹبال فیڈریشن میں نئے صدر آئے ہیں جو زبردست کام کررہے ہیں، پاکستان فٹبال کا ایک عظیم ملک ہے، میری خواہش ہے کہ پاکستان ایشیا کی سرفہرست ٹیم بنے، ہم اس کیلئے کام بھی کررہے ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان اور فیفا کے درمیان تعلقات وقت کے ساتھ مضبوط اور ارتقا پذیر ہوتے گئے ہیں، گزشتہ ماہ فیفا نے پاکستانی قانون ساز سیدہ آمنہ بتول کو اپنی ادارہ جاتی اصلاحات کمیٹی میں مقرر کیا۔

فیفا کے سینئر نائب صدر شیخ سلمان بن ابراہیم آل خلیفہ نے نومبر 2025 میں پاکستان کا دورہ کیا، تین روزہ اس دورے کے دوران انہوں نے پاکستانی فٹبال حکام اور سرکاری عہدیداروں سے ملاقاتیں کیں اور فٹبال کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی پر تبادلۂ خیال کیا۔

فٹبال طویل عرصے سے پاکستان کے نوجوانوں میں مقبول رہی ہے، تاہم حالیہ برسوں میں بین الاقوامی مقابلوں میں بڑھتی ہوئی دلچسپی کے باعث نچلی سطح پر بھی اس میں شرکت میں اضافہ ہوا ہے۔

مقامی ٹورنامنٹس، سکولوں کے مقابلے اور بڑے شہروں میں کمیونٹی کلبز نے بھی اس کھیل کے لیے جوش و خروش کو مزید بڑھایا ہے، تاہم دیگر کھیلوں کی طرح فٹبال بھی کرکٹ کے سائے میں موجود ہے، کئی دہائیوں سے کرکٹ پاکستان کا سب سے زیادہ مقبول اور منافع بخش کھیل چلا آ رہا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے