22 Jan 2026
(لاہور نیوز) پنجاب کے مختلف اضلاع میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش ریکارڈ ہوئی جبکہ لاہور کے مختلف علاقوں میں ژالہ باری ہوئی۔
لاہور کے مختلف علاقوں میں ہلکی تا درمیانی بارش، زیادہ سے زیادہ 6 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی، پی ڈی ایم اے کے مطابق لاہور کے مختلف علاقوں میں ژالہ باری بھی ریکارڈ کی گئی۔
پی ڈی ایم اے پنجاب کی جانب سے موسمی صورتحال کی مسلسل نگرانی جاری ہے، شہری بارش کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کریں، کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں 1129 پر رابطہ کریں۔
