22 Jan 2026
(لاہور نیوز) محفوظ بسنت،جی پی او میں بڑی کارروائی کے دوران پتنگوں کے پارسلز ضبط کر لیے گئے۔
ضلعی انتظامیہ، جی پی او حکام اور پولیس افسران نے موثر کارروائی کرتے ہوئے پوسٹل سروسز کے ذریعے پتنگوں اور ڈور کی سپلائی ناکام بنا دی گئی۔
اولڈ انارکلی، شاہدرہ، مغلپورہ، گلبرگ اور رائیونڈ میں کارروائیاں کی، 24 افراد گرفتار، پارسلز میں چرخیاں، ممنوعہ ڈور اور پتنگیں شامل تھیں، جی پی او میں پتنگوں کے 24 پارسلز پولیس نے تحویل میں لے لئے۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پارسلز کی مکمل سکیننگ اور مشکوک ترسیل پر ایکشن لیا جائے، شہری مشکوک سرگرمیوں کی فوری اطلاع ضلعی انتظامیہ کو دیں، قانون کی خلاف ورزی کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں جبکہ عوامی تعاون سے لاہور میں ثقافتی سرگرمیوں کو محفوظ اور مثالی بنائیں گے۔
