اپ ڈیٹس
  • 337.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.22 قیمت فروخت : 40.30
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.75 قیمت فروخت : 280.25
  • یورو قیمت خرید: 332.23 قیمت فروخت : 332.82
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 382.65 قیمت فروخت : 383.33
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.39 قیمت فروخت : 193.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.71 قیمت فروخت : 204.07
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.60 قیمت فروخت : 74.74
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.18 قیمت فروخت : 76.32
  • کویتی دینار قیمت خرید: 917.21 قیمت فروخت : 918.85
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 533900 دس گرام : 457700
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 489405 دس گرام : 419555
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 11992 دس گرام : 10292
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پنجاب اسمبلی :اپوزیشن اجلاس بلانے کیلئے ریکوزیشن جمع کروانے کا حق کھو بیٹھی

21 Jan 2026
21 Jan 2026

(لاہور نیوز) پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن ارکان کو مالیاتی گوشوارے نہ جمع کروانا مہنگا پڑگیا، اپوزیشن اجلاس بلانے کے لئے ریکوزیشن جمع کروانے کا حق کھو بیٹھی۔

تفصیلات کے مطابق مالیاتی گوشوارے نہ جمع کروانے پر گزشتہ دنوں 13 اپوزیشن ارکان کو الیکشن کمیشن نے معطل کیا، معطلی سے پہلے اپوزیشن ارکان کی تعداد ایوان میں 99 تھی، معطلی کے بعد ایوان میں اپوزیشن ارکان کی تعداد 86 رہ گئی ہے، اجلاس کی ریکوزیشن جمع کروانے کے لئے تعداد 93 ہونی چاہیے۔

معطل ہونے والوں میں اپوزیشن لیڈر معین ریاض قریشی کا نام بھی شامل ہے، ان کے علاوہ معطل ہونے والوں میں صلاح الدین خان، محمد داؤد خان، علی رضا خان خاکوانی، محمد اقبال خٹک کے نام شامل ہیں۔

عدنان ڈوگر، وسیم خان، امتیاز محمود، محمد آصف ، محمد نواز، جاوید نیاز منج، شاہد رضا، اعجاز حسین بخاری بھی معطل ہو چکے ہیں۔ اس سے پہلے اپوزیشن کمیٹیوں کی چیئرمین شپ سے بھی مستعفی ہو چکی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے