اپ ڈیٹس
  • 337.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.22 قیمت فروخت : 40.30
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.75 قیمت فروخت : 280.25
  • یورو قیمت خرید: 332.23 قیمت فروخت : 332.82
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 382.65 قیمت فروخت : 383.33
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.39 قیمت فروخت : 193.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.71 قیمت فروخت : 204.07
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.60 قیمت فروخت : 74.74
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.18 قیمت فروخت : 76.32
  • کویتی دینار قیمت خرید: 917.21 قیمت فروخت : 918.85
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 533900 دس گرام : 457700
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 489405 دس گرام : 419555
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 11992 دس گرام : 10292
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ڈرائیونگ لائسنس کی فراہمی کا عمل تیز، قوانین کے نفاذ پر سختی سے عملدرآمد

21 Jan 2026
21 Jan 2026

(لاہور نیوز) ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب وقاص نذیر کے احکامات پر صوبے بھر میں ڈرائیونگ لائسنس کی فوری فراہمی اور ٹریفک قوانین کے سخت نفاذ کا عمل تیزی سے جاری ہے۔

ٹریفک پولیس کی جانب سے شہریوں کو سہولت فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ قانون شکن عناصر کے خلاف بھرپور کارروائیاں بھی کی جا رہی ہیں۔

ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 46 ہزار سے زائد شہریوں نے ڈرائیونگ لائسنس بنوائے، 16 ہزار شہریوں  نے لرننگ لائسنس، 15 ہزار شہریوں  نے ریگولر ڈرائیونگ لائسنس حاصل کئے جبکہ 15 ہزار شہریوں نے اپنے ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید بھی کروائی۔

اسی دوران ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بھی سخت ایکشن لیا گیا، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 35 ہزار سے زائد قانون شکن عناصر کے خلاف کارروائیاں کی گئیں، بغیر لائسنس گاڑی چلانے والے 6 ہزار سے زائد شہریوں کو بھاری جرمانے عائد کئے گئے۔

مزید کارروائیوں میں 13 ہزار سے زائد بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کے خلاف ایکشن، 500 سے زائد دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو چالان ٹکٹ جاری کئے گئے جبکہ 450 کم عمر ڈرائیورز کے چالان کرتے ہوئے والدین سے بیانِ حلفی بھی طلب کیا گیا۔

ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب وقاص نذیر کا کہنا ہے کہ صوبے میں ٹریفک قوانین کی پاسداری کو 100 فیصد یقینی بنایا جا رہا ہے اور خلاف ورزی پر زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی گئی ہے، انہوں  نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ بھاری جرمانوں اور قانونی کارروائی سے بچنے کیلئے ٹریفک قوانین پر مکمل عمل کریں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے