اپ ڈیٹس
  • 337.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.22 قیمت فروخت : 40.30
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.75 قیمت فروخت : 280.25
  • یورو قیمت خرید: 332.23 قیمت فروخت : 332.82
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 382.65 قیمت فروخت : 383.33
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.39 قیمت فروخت : 193.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.71 قیمت فروخت : 204.07
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.60 قیمت فروخت : 74.74
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.18 قیمت فروخت : 76.32
  • کویتی دینار قیمت خرید: 917.21 قیمت فروخت : 918.85
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 533900 دس گرام : 457700
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 489405 دس گرام : 419555
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 11992 دس گرام : 10292
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

فیفا سیریز:پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم کے گروپ کا اعلان

20 Jan 2026
20 Jan 2026

(ویب ڈیسک) فیفا سیریز 2026 کے لیے پاکستان ویمنز فٹ بال ٹیم کے گروپ کا اعلان کر دیا گیا، پاکستان کی خواتین فٹ بال ٹیم کو آئیوری کوسٹ گروپ میں شامل کیا گیا ہے۔

فیفا ویمنز سیریز مارچ اور اپریل میں منعقد کی جائے گی جس کے افتتاحی میچز برازیل، آئیوری کوسٹ اور تھائی لینڈ میں کھیلے جائیں گے۔

پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے مطابق قومی ٹیم اپنے گروپ میں موریتانیا (افریقی کنفیڈریشن) اور ٹرکس اینڈ کیکوس آئی لینڈز کے خلاف مقابلہ کرے گی۔ میچوں کا مکمل شیڈول بعد میں جاری کیا جائے گا۔

فیفا سیریز ایسے ممالک کے لیے فٹ بال میں بین الاقوامی تجربہ فراہم کرنے کے لیے منعقد کی جاتی ہے جن کی ٹیمیں عالمی کپ میں فائنل مرحلے تک نہیں پہنچ پاتیں۔ اس سیریز میں خواتین ٹیموں کا حصہ لینا پاکستان کے فٹبال کے لیے ترقی کی علامت سمجھا جا رہا ہے۔

پی ایف ایف کے صدر محسن گیلانی نے کہا کہ یہ پاکستان خواتین ٹیم کے لیے ایک نیا باب ہے اور اُمید ہے کہ اس سے کھیل کی ترقی اور نوجوان کھلاڑیوں کے لیے مواقع بڑھیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے