(لاہور نیوز) پنجاب بھر میں نویں، دسویں، گیارہویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات کا ابتدائی شیڈول جاری کردیا گیا جبکہ شیڈول کا اطلاق پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز پر ہو گا۔
پنجاب بورڈز کمیٹی آف چیئرمین نے امتحانات اور نتائج کے شیڈول کی منظوری دے دی، نویں اور دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات 27 مارچ 2026 سے شروع ہوں گے۔
دسویں جماعت (پارٹ ٹو) کا نتیجہ 6 اگست 2026 کو متوقع ہے، نویں جماعت (پارٹ ون) کا نتیجہ 2 ستمبر 2026 کو جاری ہونے کا امکان ہے، نویں اور دسویں جماعت کے سپلیمنٹری امتحانات 6 اکتوبر 2026 سے شروع ہوں گے، گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات 20 مئی 2026 سے ہوں گے۔
بارہویں جماعت کا نتیجہ 23 ستمبر 2026 کو متوقع ہے جبکہ گیارہویں جماعت کا نتیجہ 22 اکتوبر 2026 کو جاری کیے جانے کا امکان ہے، انٹرمیڈیٹ سپلیمنٹری امتحانات 3 نومبر 2026 سے شروع ہوں گے۔سپلیمنٹری امتحانات کے نتائج 12 جنوری 2027 کو متوقع ہے۔
